World History Today عالمی تاریخ میں آج کا دن - بھارت اور دنیا کی تاریخ میں آج کا دن
اٹھارہ دسمبر کے اہم تاریخی واقعات پیش خدمت ہیں۔ سنہ 1398 میں آج ہی کے دن تیمور لنگ نے سلطان نصرت شاہ کو ہرا کر دہلی پر قبضہ کیا۔ Historical Events of 18th December
Published : Dec 18, 2023, 6:41 AM IST
نئی دہلی:ملکی اور عالمی تاریخ میں 18 دسمبر کے اہم واقعات اس طرح ہیں۔
سنہ 1271۔ منگول حکمراں قُبلائی خان نے اپنی سلطنت کا نام یوان رکھا۔ اس کے ساتھ ہی یوان خاندان کا آغاز ہوا۔
سنہ 1398۔ تیمور لنگ نے سلطان نصرت شاہ کو ہرا کر دہلی پر قبضہ کیا۔
سنہ 1777۔ امریکہ میں پہلی بار’نیشنل تھینکس گیونگ ڈے‘منایا گیا۔
سنہ 1787۔ نیو جرسی امریکی آئین کو اختیار کرنے والی تیسری ریاست بنا۔
سنہ 1799۔ امریکہ کے پہلے صدر جارج واشنگٹن کا جسد خاکی ماؤنٹ ورنان میں سپرد خاک کیا گیا۔
سنہ 1833۔ روس کا قومی گیت ’گاڈ سیو دی زار‘پہلی بار گایا گیا۔
سنہ 1839۔ امریکہ کے جان ڈریپر نے پہلی بار کسی خلائی سیارے (چاند) کی تصوری اتاری۔
سنہ 1849۔ ولیم بانڈ نے ٹیسلکوپ کے ذریعہ چاند کی پہلی تصویر لی ۔
سنہ 1865۔ امریکہ میں مویشی درآمد کرنے کا پہلا قانون منظور ہوا۔
سنہ 1878۔ سوویت یونین کو بڑی طاقت میں بدلنے والے لیڈر جوزف اسٹالین کا جنم ہوا۔
سنہ 1897۔ بھوجپوری اداکار، موسیقار اور سماجی کارکن بھکاری ٹھاکر کی پیدائش ہوئی۔
سنہ 1899۔ فیلڈ مارشل لارڈ رابرٹس جنوبی افریقہ میں پہلے برٹش سپریم کمانڈر مقرر کئے گئے۔
سنہ 1902۔ اٹلی کے معروف سائنسداں مارکونی نے پہلا ریڈیو اسٹیشن بنایا۔
سنہ 1903۔امریکہ پناما سمجھوتے کے تحت سالانہ کرائے کی شرط پر پناما نہر پر امریکہ کا قبضہ قائم ہوا۔
سنہ 1914۔ برطانیہ نے باضابطہ طور پر مصر کو اپنی نوآبادیات اعلان کیا۔
سنہ 1917۔ سوویت رجمنٹ نے فن لینڈ کی آزادی کا اعلان کیا۔
سنہ 1935۔ ایڈورڈ بینس چیکوسلواکیہ کے صدر بنے۔
سنہ 1938۔ جرمن سائنسداں اور ماہر کیمیات آٹوہین کی جانب سے جوہری توانائی کے تجزیہ سے جوہری دور کا آغاز ہوا۔
سنہ 1940۔جرمنی کے نازی تاناشاہ ایڈولف ہٹلر نے فوج کے اعلی افسروں کو متحدہ روس پر حملہ کرنے کے لئے آپریشن باربوسا کے لئے لائحہ عمل تیار کرنے کا حکم دیا۔
سنہ 1941۔ دوسری جنگ عظیم کے دوران جاپانی فوج ہانگ کانگ پہنچی اور عام شہريوں کا قتل عام شروع کر دیا۔
سنہ 1945۔ جنوبی امریکی ملک یوروگوئے اقوام متحدہ کا رکن بنا۔
سنہ 1955 ۔صنعت کار وجے مالیا کی پیدائش ہوئی۔
سنہ 1956۔ جاپان نے اقوام متحدہ کی رکنیت اختیار کی۔
سنہ 1960۔نئی دہلی میں نیشنل میوزیم کا افتتاح ہوا۔
سنہ 1966 ۔ ماہر فلکیات رچرڈ ڈبلیو نے زحل کے سیٹلائٹ ایپمي تھيس کی دریافت کی۔
سنہ 1969۔ انگلینڈ میں موت کی سزا ختم کی گئی۔
سنہ 1988 ۔ آسٹریلیا نے خواتین ورلڈ کپ کے فائنل میں انگلینڈ کو آٹھ وکٹ سے شکست دے کر مسلسل تیسری بار خطاب جیتنے کی ہیٹ ٹرک کی۔
سنہ 1989۔ سوویت یونین اور یوروپی یونین نے ایک تجارتی اور معاشی سمجھوتہ پر دستخط کئے جیسے دونوں فریقوں نے یوروپی یکجہتی کی سمت میں کیا جانے والا اقدام قرار دیا۔
سنہ 1993۔لندن میں دریائے ٹیمیس کے کنارے پر واقع شیکسپئر کے گلوب تھیٹر کی تعمیر نو کے لئے مہم چلانے والے امریکی فن کار اور ہدایت کاز سلیم وان میکر کا انتقال ہوا۔
سنہ 1995 ۔ایک نامعلوم طیارے نے مغربی بنگال کے پرولیا میں ہتھیار اور گولہ بارود گرائے۔
سنہ 2004۔پاکستان کے صدر جنرل پرویز مشرف نے کہا کہ وہ اپنا عہدہ نہیں چھوڑیں گے۔
سنہ 2005۔ چینی میں سیلاب کے متاثرین میں راحت کا سامان تقسیم ہونے کے موقع پر بھگدڑ میں 43 بے گھر لوگ ہلاک ہوگئے۔
سنہ 2005۔ کناڈا میں خانہ جنگی شروع ہوئی۔
سنہ 2006۔متحدہ عرب امارات میں پہلی بار انتخابات ہوئے۔
سنہ 2006۔ ملیشیا میں آنے والے سیلاب میں 118 لوگوں کی موت اور چار لاکھ لوگ بے گھر ہوئے۔
سنہ 2007 ۔جاپان نے انٹرسیپٹر میزائل کا تجربہ کیا۔
سنہ 2008 ۔برہموس سپرسونک کروز میزائل کا کامیاب تجربہ ہوا۔
سنہ 2014 ۔سب سے وزنی راکٹ جے ایس ایل وی مارک -3 کا کامیاب تجربہ ہوا۔
سنہ 2015۔ برطانیہ میں کوئلہ کان کیلنگلے کو بند کیا گیا۔
سنہ 2017۔ دولت مشترکہ کشتی چیمپئن شپ میں ہندوستان نے 29 طلائی تمغے جیتے۔
یو این آئی