نئی دہلی: الیکٹریکل انجینرئنگ ڈپارٹمنٹ، جامعہ ملیہ اسلامیہ کی ڈیجیٹل ہیلتھ کیئر اکائی نے ڈپارٹمنٹ آف سائنس اینڈ ٹکنالوجی، حکومت ہند کے سائنسی اور تکنیکی ڈھانچے (ایس ٹی یوٹی آئی) کو بروئے کار لاتے ہوئے سینرجسٹک تربیتی پروگرام (ڈی ایس ٹی) کے تحت یکم فروری تا 7فروری 'ڈیجیٹل ہیلتھ کیئر کے میدان میں تکنیکی پیش رفت' کے موضوع پر ایک ہفت روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا تھا۔ اس پروگرام کا منصوبہ ہے کہ ملک بھر میں اوپن رسائی ایس اینڈ ٹی ڈھانچے کے ذریعے انسانی وسائل اور ان کی معلومات صلاحیت کی تعمیر کرے۔ اسکیم کے تحت سائنس اور تکنیکی سہولیات تک شفاف رسائی پر اصل توجہ دیتے ہوئے تربیتی پروگرام اور جدید سے جدید تر آلات کے استعمال کی فراہمی کرائی جائے گی۔الیکٹریکل انجینرئنگ ڈپارٹمنٹ،جامعہ ملیہ اسلامیہ کی ڈیجیٹل ہیلتھ کیئر اکائی کو جامعہ ہمدرد کے ذریعہ بطور پی ایم یو سائنس اینڈ ٹکنالوجی ڈپارٹمنٹ(ڈی ایس ٹی)حکومت ہند کی جانب سے گرانٹ ملی ہے۔
شعبہ الیکٹریکل انجینرئنگ کے صدر اور ورکشاپ کے چیئر مین پروفیسر منا خان نے کہاکہ ورکشا پ کا مقصد تھاکہ نیوروٹکنالوجیز،نیرو انجینرئنگ کی سرحدوں،آئی اوٹی اور بایو میڈیکل اطلاقات کے لیے امبیڈیڈ ٹکنالوجیزپر توجہ دیتے ہوئے ڈیجیٹل ہیلتھ کیئر کی بنیاد کی تفہیم کی جائے۔انھوں نے مزید بتایاکہ ملک کے سرکردہ اداروں سے پچاس سے زیادہ فیکلٹی اراکین اور رسرچ اسکالروں نے اس ورکشاپ میں حصہ لیا۔ آئی آئی ٹی،دہلی،آئی آئی ایم ایس،سی ایس آئی آر،ڈی آر ڈی او،اے ایم یو،اور این آئی ٹی کے کل انیس مقررین نے مختلف موضوعات پراظہار خیال کیا اور ڈیجیٹل ہیلتھ کیئر ا وراس سے متعلقہ تقریبا ًتمام موضوعات کا احاطہ کیا۔ ورکشاپ کے دوران شرکا کو تجربہ گاہوں میں لے جا یا گیا جہاں ان کی تربیت ہوئی اور ان سے امید ہے کہ ورکشاپ میں انھیں جو معلومات حاصل ہوئی ہے اس کی بنیاد پر وہ معیاری مقالات پیش کریں گے۔
گوتم بدھا گریٹر نوئیدڈا کے وائس چانسلر پروفیسر آر۔کے۔سنہا اختتامی پروگرام کے مہمان خصوصی تھے۔پروفیسر سنہا نے اپنی تقریر میں عام آدمی کے فائدے کے لیے پروٹوٹائپ والی مصنوعات کی ترقی سے مصنوعات کے کمرشیلائزیشن پرزور دیا۔ پدم شری پروفیسر سوجوئے کے گوہا اس موقع پر مہمان اعزازی تھے۔انھوں نے ورکشاپ کی اہمیت پر زوردیا اور کہاکہ یہ سفر یہیں نہیں رکنا چاہیے کیوں کہ اس نوع کے ورکشاپ کی مزید ضرورت ہے۔انھوں نے پروفیسر نجمہ اختر،شیخ الجامعہ،جامعہ ملیہ اسلامیہ کی فعال اور سرگرم قیاد ت کی تعریف کی۔