اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Workshop on Disaster Management سوسائٹی فار برائٹ فیوچر کی جانب سے ورکشاپ کا انعقاد - سوسائٹی فار برائٹ فیوچر

دہلی کے ڈفینس شعبہ سے وابستہ سریش کمار نے ناگہانی آفات کون کون سی ہو سکتی ہیں اور اس کے بچاؤ کے کیا طریقہ کار ہو سکتے ہیں نیز متاثرہ افراد کو کس طرح فوری طبی امداد فراہم کی جا سکتی ہیں؟ ان تمام نکات پر تفصیلی روشنی ڈالی۔Workshop on Disaster Management

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Sep 5, 2022, 1:35 PM IST

نئی دہلی: قومی دارالحکومت دہلی کے سکھ دیو وہار علاقے میں واقع ڈان باسکو انسٹی ٹیوٹ میں سوسائٹی فار برائٹ فیوچر کی جانب سے نوجوانوں کو ناگہانی آفات سے نمٹنے کے لئے تربیت دینے کے مقصد سے ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر ڈزاسٹر شعبہ سے وابستہ افسران اور ماہرین نے نوجوانوں کو ناگہانی آفات سے نمٹنے کے طریقہ کار سے روشناس کرایا۔ پروگرام کا آغاز ایس بی ایف کے قومی کوآرڈینیٹر عرفان احمد کے افتتاحی کلمات سے ہوا۔ انہوں نے پروگرام کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ سوسائیٹی فار برائٹ فیوچر اپنے قیام کے اول روز سے ہی ملک بھر میں ایسے نوجوانوں کو تیار کر رہی ہے جونہ صرف ناگہانی آفات کے دوران انسانیت کو بچانے کا کام کرتے ہیں بلکہ متاثرہ افراد کے لئے بازآبادکاری کا بھی نظم کرتے ہیں۔

ناگہانی آفات کون کون سی ہو سکتی ہیں اور اس کے بچاؤ کے کیا طریقہ کار ہو سکتے ہیں نیز متاثرہ افراد کو کس طرح فوری طبی امداد فراہم کی جا سکتی ہیں؟ ان تمام نکات پر نئی دہلی کے ڈفینس شعبہ سے وابستہ سریش کمار نے تفصیلی روشنی ڈالی۔ انہوں نے ورکشاپ کے دوران براہ راست تجربوں کی مدد سے حاضرین کو سمجھایا کہ وہ ایسے موقع پر تھوڑی بہت محنت سے فوری طور پر کئی اہم کاموں کو انجام دیکر ناگہانی آفات سے خود کو بھی محفوظ کر سکتے ہیں اور دیگر لوگوں کو بھی مدد فراہم کر سکتے ہیں۔


انہوں نے سوسائیٹی فار برائٹ فیوچر کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ یہ سوسائٹی پوری یکسوئی کے ساتھ انسانیت کی بے لوث خدمات انجام دے رہی ہے۔ انہوں نے پروگرام میں شامل طلبہ و طالبات سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ایس بی ایف کے والنٹئر بنکر انسانیت کی خدمات انجام دیں۔ وہیں دہلی فائر سروس سے پہنچے فیروز خان نے آتشزدگی کی اقسام اور اس کی روک تھام کے طریقوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے سب سے پہلے آتشزدگی سے بچنے کے کئی اہم طریقے بتائے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے آتشزدگی کی روک تھام کے لئے استعمال ہونے والے آلات کا بھی تعارف کرایا اور براہ راست تجربہ کرکے دکھایا کہ ان آلات کا استعمال کب اور کس طرح کرنا ہے۔ ورکشاپ میں موجود طلبہ و طالبات نے اپنی دلچسپی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان آلات کا تجربہ کیا۔

مزید پڑھیں:۔Mock Drill Program at Doda: ناگہانی آفات سے حفاظت کے لیے ماک ڈرل پروگرام کا اہتمام

اس دوران ملک کے معروف ماہر نفسیات اور جماعت اسلامی ہند کے نائب امیر ایس امین الحسن نے پاور پوائنٹ پرزینٹیشن کی مدد سے ایک اہم موضوع انسانی امداد کے میدان میں سماجی خدمات کے امکان پر گفتگو کی۔ انہوں نے قران و سنت کی روشنی میں بتایا کہ انسانیت کی خدمت پوری ایمانداری اور بغیر نام نمود کی نیت سے کئے جانے والا کام ہے۔ ورکشاپ میں مہمان خصوصی کے طور پر پہنچے ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کے نائب صدر زبیدالرحمن خان اور کاسٹا گروپ کے ڈائریکٹر ایم ایس ضحی نے حاضرین کو سرٹفکیٹ دیکر حوصلہ افزائی کی۔ وہیں ورکشاپ میں پہنچے مہمانان کا استقبال مومینٹو پیش کرکے کیا گیا۔ ورکشاپ کو کامیاب بنانے میں ایس بی ایف کے والنٹئر کو آرڈنیٹر ڈاکٹر عامر جمال، سوسائیٹی کے رابطہ عامہ کے ذمہ دار زائد افضل اور محمد مرغوب نے اہم کردار ادا کیا۔ اس پورے پروگرام کی نظامت کا فریضہ دوردرشن نیوز کے صحافی عبدالواحد نے اپنے منفرد انداز میں انجام دیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details