اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

CM Kejriwal on Clean Water Project دہلی کے ہر گھر کو صاف پانی فراہم کرنے کے لیے جنگی سطح پر کام جاری ہے، کیجریوال - وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال

وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے آج ایک اعلیٰ سطحی جائزہ میٹنگ طلب کی، جس میں پانی کے نئے ذرائع، زمینی پانی کے ریچارج کے لیے ہر ایس ٹی پی کے منظم استعمال اور شمال مشرقی دہلی کے لیے نئے مربوط آبی پروجیکٹ کی جلد تیاری اور ہر گھر کو پانی کا کنکشن فراہم کرنے سے متعلق مسائل پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

دہلی کے ہر گھر کو صاف پانی فراہم کرنے کے لیے جنگی سطح پر کام جاری ہے، کیجریوال
دہلی کے ہر گھر کو صاف پانی فراہم کرنے کے لیے جنگی سطح پر کام جاری ہے، کیجریوال

By

Published : Feb 17, 2023, 10:59 PM IST

نئی دہلی: کیجریوال حکومت دہلی کے ہر گھر تک صاف پانی کی فراہمی کے لیے جنگی پیمانے پر کام کر رہی ہے۔ اس کے پیش نظر وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے آج ایک اعلیٰ سطحی جائزہ میٹنگ طلب کی ،جس میں پانی کے نئے ذرائع، زمینی پانی کے ریچارج کے لیے ہر ایس ٹی پی کے منظم استعمال اورشمال مشرقی دہلی کے لیے نئے مربوط آبی پروجیکٹ کی جلد تیاری اور ہر گھر کو پانی کا کنکشن فراہم کرنے سے متعلق مسائل پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

میٹنگ کے دوران وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے کہا کہ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کی صلاحیت کو ضرورت کے مطابق بڑھانا چاہیے تاکہ اضافی پانی کو ٹریٹ کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ اگر آپ دہلی میں کہیں بھی پانی ضائع کر رہے ہیں تو یہ سب سے بڑا جرم ہے۔ پانی کا کنکشن فراہم کرنے کی لاگت کا صحیح اندازہ لگایا جائے۔ حکومت اس پر آنے والے اخراجات برداشت کرنے کو تیار ہے۔ وزیراعلیٰ نے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ متعلقہ محکمے تال میل اور رابطے کے عمل کو بہتر بنائیں تاکہ پانی کی فراہمی بڑھانے کے کام میں تاخیر نہ ہو۔

اس جائزہ میٹنگ میں نائب وزیر اعلی منیش سسودیا، وزیر ماحولیات گوپال رائے، چیف سکریٹری سوربھ بھاردواج، دہلی جل بورڈ کے وائس چیئرمین اور متعلقہ محکموں کے سینئر افسران موجود تھے۔ واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ نے 7 فروری کو ایک اعلیٰ سطحی جائزہ میٹنگ منعقد کرنے کے بعد تمام منصوبوں کو تیز کرنے کی ہدایات دیں۔ تاکہ دہلی کے ہر گھر کو صاف پانی فراہم کیا جاسکے۔ جائزہ میٹنگ میں، وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی بنیادی توجہ دہلی میں پانی کی سپلائی کو بڑھانے پر تھی تاکہ دہلی کے ہر گھر کو پینے کا پانی فراہم کیا جا سکے۔

وزیر اعلیٰ کے تحت دہلی کے مختلف مقامات پر ٹیوب ویلوں کی تنصیب، امونیا ریموول ٹریٹمنٹ پلانٹ، آر او پلانٹ، 24x7 واٹر سپلائی کے نئے پروجیکٹ، جے جے کالونی کے علاقوں میں آر او پلانٹ کی تنصیب، ڈبلیو ٹی پی ویسٹ واٹر کا استعمال اور ہر گھر میں پانی کے کنکشن کے منصوبوں کا جائزہ لیا ۔ اس دوران ایک پریزنٹیشن کے ذریعے دہلی جل بورڈ کے افسران نے وزیر اعلیٰ کے وژن کو وقت پر پورا کرنے کے لیے ایک بلیو پرنٹ پیش کیا۔ ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ دہلی میں پانی کی فراہمی کو بڑھانے کے لیے کئی اقدامات پر کام جاری ہے اور اس میں کافی پیش رفت ہوئی ہے۔

اس دوران وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے حکام کو واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس کی صلاحیت بڑھانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ہم ٹیوب ویل سے پانی نکالتے ہیں، لیکن اسے ٹریٹ کرنے سے قاصر ہیں، کیونکہ بہت سے واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس کی گنجائش کم ہے ۔ ٹریٹمنٹ کی صلاحیت بڑھانے سے اسے مستقبل میں فائدہ ہوگا۔ وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے تمام واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس کے منصوبوں کے بارے میں حکام سے پوچھا ہے کہ ہم واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کے ری سائیکل شدہ پانی کا استعمال کیسے کریں گے۔

کیجریوال نے کہا کہ اگر آپ کہیں بھی پانی ضائع کر رہے ہیں تو یہ جرم ہے۔ ہم ٹیوب ویل نہیں چلا رہے کیونکہ ان میں پانی کو ٹریٹ کرنے کی صلاحیت نہیں ہے۔ اگر آپ پانی کو نالے میں بہا رہے ہیں تو یہ بہت بڑا جرم ہے۔ دہلی جل بورڈ نے دہلی کے ہر گھر میں پانی کے نئے کنکشن فراہم کرنے کے لیے دہلی حکومت سے تقریباً 688 کروڑ روپے کی مانگ کی تجویز پیش کی۔ اس پر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اس کی جو بھی قیمت ہو دہلی حکومت اسے ادا کرے گی، لیکن اس سے پہلے کنکشن دینے کی اصل اخراجات کا اندازہ لگانا ضروری ہے ۔ حکام نے یقین دہانی کرائی کہ 688 کروڑ روپے سے دہلی کے ہر گھر کو پانی کا کنکشن دیا جائے گا۔ شمال اور شمال مشرقی دہلی کے لوگوں کو جلد ہی ہر گھر کے لیے کافی پانی مل سکتا ہے۔ یہاں پانی کی مقدار کا انتظام کیا گیا ہے۔

وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے غیر مجاز کالونیوں میں 1000 آر او پلانٹس لگانے کے لیے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے اس کے لئے تین ڈیزائن جمع کرانے کی ہدایات د یں۔ ان میں سے جو ڈیزائن اچھا ہو اسے اجازت دی جائے گی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ یہ منصوبہ زمین اور ڈیزائن کی دستیابی کی وجہ سے اٹکا ہوا ہے۔ ہم دیگر محکموں سے مقامی ممبران اسمبلی اور کونسلروں کو زمین فراہم کرنے میں تعاون کریں گے۔ ساتھ ہی حکام نے بتایا کہ دہلی میں 94 ٹیوب ویلوں سے پانی نکالا جا رہا ہے جس کی وجہ سے تقریباً 19 ایم جی ڈی پانی کا اضافہ ہوا ہے۔ جبکہ مزید کئی ٹیوب ویل لگائے گئے ہیں جو آنے والے چند دنوں میں کام شروع کر دیں گے۔

کیجریوال نے افسران سے کہا کہ وہ روزانہ ٹیوب ویل سے نکلنے والے پانی کا جائزہ لیں۔ تاکہ معلوم ہو سکے کہ ان ٹیوب ویلوں سے روزانہ کتنا پانی نکل رہا ہے۔ افسران کو اپنی رپورٹ آئندہ میٹنگ میں پیش کرنی کی پدایت دی گئی ہے۔ ۔ پلہ، بھلسوا اور دیگر مقامات پر 259 ٹیوب ویل لگائے جانے ہیں، جس سے پانی کی فراہمی میں 42.5 ایم جی ڈی کا اضافہ ہوگا۔ پلہ کے علاقے میں کل 109 ٹیوب ویل لگائے جائیں گے۔ یہ تمام ٹیوب ویل محکمہ جنگلات، گرام سبھا، آبپاشی، ڈی ڈی اے کی زمین پر لگائے جانے ہیں۔ ان کے لیے زمین کی نشان دہی کا کام جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Delhi govt On Clean Water دہلی حکومت ہر گھر کو 24 گھنٹے صاف پانی فراہم کرے گی، سسودیا

وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے افسران کو ہدایت دی ہے کہ وہ متعلقہ محکموں کے ساتھ تال میل کے ساتھ جلد از جلد زمین کی نشاندہی کریں، تاکہ اس پر تیزی سے کام شروع کیا جاسکے۔ متعلقہ افسروں نے بتایا کہ مناب جگہوں کا پتہ لگانے کے لئے مشترکہ معائنہ کیا گیا ہے اور زمین حاصل کرنے کی اجازت کے لئے ضلع انتظامیہ، متعلقہ محکمہ اور ڈی ڈی اے کو درخواستیں دی گئی ہیں۔ دوسری جانب بھلسوا اور دیگر مقامات پر 150 ٹیوب ویل لگائے جانے ہیں۔ اس کے لیے ڈی یو ایس آئی بی اور ڈی ڈی اے سے زمین لینی ہوگی۔ حکام نے بتایاکہ زمین کی نشاندہی کے لیے ڈی ڈی اے اور ڈی یو ایس آئی بی کے ساتھ مشترکہ معائنہ کیا گیا ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details