اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

بہار میں صنعت لگانے کی سمت میں تیزی سے کام جاری : شاہنواز

بہار کے وزیر صنعت سید شاہنواز حسین نے منگل کو کہاکہ وزیراعلیٰ نتیش کمار کی قیادت میں ریاست کی قومی جمہوری اتحاد ( این ڈی اے ) حکومت ریاست میں صنعت لگانے کی سمت میں تیزی سے کام کر رہی ہے۔

بہارمیں صنعت لگانے کی سمت میں تیزی سے کام جاری : شاہنواز
بہارمیں صنعت لگانے کی سمت میں تیزی سے کام جاری : شاہنواز

By

Published : Aug 10, 2021, 10:52 PM IST

شاہنواز حسین نے میڈیا سے بات چیت کت دوران کہاکہ ریاست میں وزیراعلیٰ نتیش کمار کی قیادت میں ایک مضبوط حکومت ہے۔

یہ حکومت بہار میں صنعت لگانے اور بے روزگاروں کو روزگار دینے میں مضبوطی سے کام کررہی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ اس ’ ڈبل انجن ‘ کی حکومت کی مدت کار سال 2025 تک ہے جو اپنی مدت کار پوری کرے گی اور وزیراعلی کے عہدے پر نتیش کمار بنے رہیں گے ۔

صنعت کے وزیر نے سپول میں صنعت لگانے کے امکانات پر تذکرہ کرتے ہوئے کہاکہ ضلع میں صنعت لگانے کیلئے بہترماحول ہے۔

مزید پڑھیں:صحت کے شعبے میں بہار میں ہوئی ہے کافی ترقی : نتیش

یہاں بجلی ۔ پانی کا کوئی مسئلہ نہیں ہے اور یہی وجہ ہے کہ صنعت کار یہاں صنعت لگانے کے خواہشمند ہیں۔

ضلع میں صنعت لگانے کیلئے بیاڈا سے ستر ایکڑ اراضی موصول ہوئی ہیں جس میں 777 کروڑ روپے کی لاگت سے صنعت لگائے جائیں گے۔ اس کے لئے صنعت کاروں سے تجاویز موصول ہوئی ہیں۔

یواین آئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details