یو پی اردو اکادمی میں شاندار مشاعرے کا اہتمام
اترپردیش اردو اکادمی نے عالمی یوم اردو کے موقع پر اکادمی کے آڈیٹوریم میں ایک شاندار مشاعرے کا اہتمام کیا جس نے لکھنؤ سمیت متعدد اضلاع کے 17 شعراء نے شرکت کر اپنا کلام پیش کرکے خوبصورت سما باندھا۔
اس مشاعرے میں مہمان خصوصی کے طور پر اتر پردیش کے کابینہ وزیر قانون برجیش پاٹھک نے شرکت کی۔ انہوں نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عالمی یوم اردو کے موقع پر سبھی لوگوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور ساتھ ہی انہوں نے اردو اکادمی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اردو کی ترویج و ترقی کے لئے اتر پردیش حکومت ہر ممکن مدد کرنے کے لئے تیار ہے۔ اردو کو پورے ملک میں وہی مقام حاصل ہے، جو مقام ہندی زبان کو حاصل ہے۔ اس کی ترقی میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ نہیں آنے دی جائے گی۔