کیپ ٹاؤن:جنوبی افریقہ کے کیپ ٹاون میں کھیلے جارہے خواتین ٹی 20 ورلڈ کپ 2023 کے ایک اہم میچ میں بھارت کے خلاف ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ ویسٹ انڈیز کی شروعات مایوس کن رہی اور دو رنوں کے مجموعی اسکور پر ہیلے میتھوز دو رن بنا کر پوجا کی گیند پر ریچا گھوش کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوئی۔آخری اطلاع موصول ہونے تک ویسٹ انڈیز کی خاتون ٹیم نے 16 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 90 رن بنا لی ہے۔اسٹیفانی ٹیلر38 رن اور شیمین کیمبل23 رن بنا ئیں۔
میتھیوز نے ٹاس کے بعد کہاکہ ہم پہلے بیٹنگ کریں گے۔ آخری میچ زیادہ خراب نہیں ہوا۔ ہندوستان ایک مضبوط ٹیم ہے۔ ہم اپنے برانڈ کی کرکٹ کھیل کر ان سے بہتر کام کرنا چاہیں گے۔ ہندوستانی کپتان ہرمن پریت کور نے کہاکہ ’’ہم آج بیٹنگ کرنا چاہتے تھے۔ آخری میچ میں ہم نے ہدف کا تعاقب کیا تھا۔ گزشتہ میچ کے مقابلے آج وکٹ قدرے بہتر نظر آ رہی ہے۔ اسمرتی اور دیویکا واپس آگئی ہیں۔ ہم انہیں جانتے ہیں۔ ہم نے ٹورنامنٹ سے پہلے چند میچ کھیلے۔ (جب نیلامی کے بارے میں پوچھا گیا) یہ ہم سب کے لیے بڑا دن تھا۔"