اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

International Women's Day 2022: تعلیم پھیلانے کا جذبہ، سولہ کلومیٹر پیدل چل کر قبائلی بچوں کو دیتی ہیں تعلیم - کوزی کوڈ کی منی ٹیچر

کیرالہ میں مِنی ٹیچر کے سامنے راہ آسان نہیں ہے۔ انہیں دریاؤں، ڈھلانوں اور جنگلوں سے گزرنا پڑتا ہے کیونکہ وہ اپنی منزل تک پہنچنے کے لیے روزانہ 16 کلومیٹر پیدل چلتی ہیں اور پھر واپس آتی ہیں۔ International Women's Day 2022

International Women's Day 2022
روزانہ 16 کلومیٹر پیدل چل کر قبائلی بچوں کو پڑھاتی ہیں مِنی

By

Published : Mar 8, 2022, 11:44 AM IST

Updated : Mar 8, 2022, 1:46 PM IST

مِنی کیرالہ کے کوزی کوڈ میں انبومالا قبائلی کالونی کے پرائمری اسکول میں واحد ٹیچر ہیں، جہاں بچے اور والدین ان کا نئی معلومات اور علم کی دنیا میں لے جانے کے لیے بے صبری سے انتظار کرتے ہیں۔

منی کوزی کوڈ ضلع کے چالیار پنچایت کے ویندتو پوئل کی رہائشی ہیں۔ وہ امبومالا کے ایک سرکاری اسکول کی واحد ٹیچر ہیں۔ منی اس اسکول میں تب شامل ہوئیں جب سابق استاد نے استعفی دیا کیوں کہ وہ ہر دن 16 کلومیٹر کی دوری طے کر کے اسکول جانے کے قابل نہیں تھا۔ منی نے اس اسکول میں قبائلی بچوں کو پڑھانے کے لیے محکمہ تعلیم سے رابطہ کیا تھا اور انہیں تقرری مل گئی تھی۔

وہ 2015 سے روزانہ 8 کلومیٹر کا سفر کر رہی ہیں اور اب وہ انبومالا میں رہنے والی پوری قبائلی برادری کے لیے پسندیدہ مِنی ٹیچر ہیں۔ وہ نہ صرف پوری کمیونٹی کے لیے ایک ٹیچر ہیں بلکہ ایک رضاکار بھی ہیں، جو قبائلیوں کی تمام ضروریات میں مدد کرتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

Women's Day: عالمی یومِ خواتین کا مقصد کیا ہے؟

منی کی انتھک کوششوں کی وجہ سے آدھار کارڈ، راشن کارڈ اور یہاں تک کہ کووڈ کے خلاف ویکسینیشن اس قبائلی بستی تک پہنچی۔ لیکن ان کی جدوجہد صرف روزانہ کے سفر پر ختم نہیں ہوتی۔ منی کو پچھلے پانچ ماہ سے تنخواہ نہیں ملی۔ بچوں کے لیے دوپہر کے کھانے کی اسکیم کے فنڈز بھی کئی ماہ سے تقسیم نہیں کیے گئے۔ اس قبائلی بستی تک جانے کے لیے کوئی مناسب سڑک نہیں ہے اور اسکول جانے والے راستے میں جنگلی جانوروں کا خطرہ ہے۔

Last Updated : Mar 8, 2022, 1:46 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details