ریاست اترپردیش کے مرادآباد ضلع جیل میں خواتین قیدیوں کو ایک این جی او کے تعاون سے روزگار سے منسلک کیا گیا ہے۔ این جی او کی صدر گوری جین نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ جیل میں قید خواتین گائے کے گوبر سے گنیش کی مورتیاں بنارہی ہیں۔
مردآباد: خواتین قیدیوں کو روزگار سے منسلک کیا گیا
گوری جین نے کہا کہ پہلے ان خواتین کو گائے کے گوبر سے مورتی اور چراغ بنانے کی ٹریننگ دی گئی تھی اور اب وہ خواتین بڑی دلچسپی کے ساتھ کام کرتی ہیں، ان مورتیوں کو بنانے میں مسلم خواتین بھی شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جیل میں قید خواتین کے اوقات کو بہتر کاموں میں استعمال کیا جارہا ہے جس کے ذریعہ ان کو ان کی اجرت کے پیسے بھی مل جاتے ہیں۔
گوری جین نے مزید کہا کہ پہلے ان خواتین کو گائے کے گوبر سے مورتی اور چراغ بنانے کی ٹریننگ دی گئی تھی اور اب وہ خواتین بڑی دلچسپی کے ساتھ کام کرتی ہیں، ان مورتیوں کو بنانے میں مسلم خواتین بھی شامل ہیں۔
مرادآباد جیل کے جیلر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ این جی او کے ذریعہ جیل میں قید خواتین کو گنیش کی مورتی بنانے کا کام دیا گیا ہے، ان خواتین کے ہاتھوں سے بنی مورتیوں کی مانگ ملک کے ساتھ ساتھ غیر ممالک میں بھی ہورہی ہے، مرادآباد جیل کے ساتھ ساتھ میرٹھ جیل میں بھی خواتین گنیش کی مورتی بنانے کا کام کررہی ہیں۔