اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

بارہ بنکی: جیل میں خواتین قیدیوں کو بااختیار بنایا جا رہا ہے - خواتین قیدی

دراصل بارہ بنکی کی ضلع جیل میں خواتین قیدیوں کو سلائی، کڑھائی، بنائی اور گھریلو سامان بنانے کی ٹریننگ دی جا رہی ہے۔ ٹریننگ کے دوران جو سامان تیار ہوتا ہے جیل انتظامیہ اس کی مارکیٹنگ کرتا ہے۔ اس سے خواتین قیدیوں کو کام کی اجرت بھی دی جاتی ہے۔

women Prisoners are being empowered in barabanki Prison
جیل میں خواتین قیدیوں کو بااختیار بنایا جا رہا ہے

By

Published : Sep 25, 2021, 1:29 PM IST

ریاست اترپردیش کے بارہ بنکی جیل میں خواتین قیدیوں کو ہنر مند بنایا جا رہا ہے تاکہ جیل سے نکلنے کے بعد ان قیدیوں کو سماج کشادہ دلی کے ساتھ قبول کر سکے۔

دراصل بارہ بنکی کی ضلع جیل میں خواتین قیدیوں کو سلائی، کڑھائی، بنائی اور گھریلو سامان بنانے کی ٹریننگ دی جا رہی ہے۔ ٹریننگ کے دوران جو سامان تیار ہوتا ہے جیل انتظامیہ اس کی مارکیٹنگ کرتا ہے۔ اس سے خواتین قیدیوں کو کام کی اجرت بھی دی جاتی ہے۔

جیل میں خواتین قیدیوں کو بااختیار بنایا جا رہا ہے

مزید پڑھیں:۔خواتین قیدی کو خود کفیل بنانے کی تیاری

اس طرح جیل میں خواتین قیدی نہ صرف بااختیار ہو رہی ہیں بلکہ خود کفیل بھی ہو رہی ہیں۔ جیل انتظامیہ کی یہ کوشش اسلئے ہے کہ خواتین قیدیوں کی جیل سے نکلنے کے بعد بہتر طریقے سے باز آبادکاری ہو سکے۔ خواتین قیدی بھی جیل انتظامیہ کی اس منفرد پہل سے کافی خوش ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ جیل سے باہر نکلنے کے بعد اس کام کو جاری رکھیں گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details