ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں "یاد حسین" کے عنوان کے تحت منعقدہ مشاعرے میں شہر کی معروف شاعرات نے اپنا شاندار کلام پیش کیا، اس پرشکوہ مشاعرے کی نظامت کہنہ مشق شاعرہ ڈاکٹر عنبر عابد نے بحسن و خوبی انجام دیا۔
آج کے مشاعرے میں سب سے پہلے کلام سیما ناز نے پیش کیا۔ انہوں نے تاجدار نبوت کی بارگاہ میں کچھ اس انداز میں ہدیہ تشکر پیش کیا۔۔
زباں پر محمد کا نام آگیا
لبوں پر درود و سلام آگیا
سنور جائیں گے اب تو دونوں جہاں
شفاعت کا گویا پیام آ گیا
سب کے محبوب سب کے دلارے نبی
بے کسوں بے بسوں کے سہارے نبی
کی امامت نبیوں کی معراج میں
سب رسولوں کے افضل ہمارے نبیؐ۔
مشاعرے کی دوسری معتبر شاعرہ ڈاکٹر اورینا ادا نے بہترین انداز میں اپنا کلام پیش کیا۔
درود پاک کی کثرت کرو مومنوں تاکہ
مٹے گی قبر کی ظلمت، ستائے گی نہ تنہائی
قلم عزیز زباں قاصر، لکھوں کیا نعت میں اس کی
ادا قرآن میں قدرت کرے جس کی پذیرائی
خوش وقت جو ادا کرے سنت رسول کی
اس کو ملے گی خلوت میں قربت رسول کی
آنکھیں جو تو نے مجھے بخشی ہیں میرے خدا
کروا دے مجھ کو اس زیارت رسول کی
یاد حسین مشاعرے کی ناظمہ ڈاکٹر عنبر عابد کا خصوصی کلام یہ تھا۔
خاک صحرا لہو سے تھی سیراب