ریاست بہار کے ضلع منگیر کے جمالپور جنکشن پر چلتی ٹرین کے نیچے ایک ماں اپنے بچے کے ساتھ گر گئی اور ان کے اوپر سے ٹرین گزر گئی لیکن ان کو کچھ بھی نہیں ہوا۔ ماں اور بچے دونوں بالکل محفوظ ہیں۔
دراصل مہاراشٹر سے آنے والی بھاگلپو-لوک مانیا تلک ٹرین آرہی تھی اور اسی دوران ایک خاتون اپنے 3 سالہ بچے کے ساتھ ریل ٹریک کو عبور کرنے کی کوشش کر رہی تھی کہ اچانک ماں کے گود سے بچہ گر گیا۔ بچے کو بچانے کی کوشش کے دوران دونوں (ماں اور بچہ) ٹرین کے نچے آگئے لیکن دونوں محفوط رہے۔