اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

سپریم کورٹ کے سامنے خودسوزی کرنے والی خاتون کی موت - ای ٹی وی بھارت اردو

سپریم کورٹ کے سامنے خودکشی کرنے والی خاتون کی آج موت ہوگئی ہے۔ خاتون نے پولیس کو بیان دیا تھا کہ اس نے بی ایس پی رکن پارلیمان کے خلاف معاملہ درج کرایا تھا۔ اسی سلسلے میں وہ سپریم کورٹ آئی تھی۔

سپریم کورٹ کے سامنے خودسوزی کرنے والی خاتون کی موت
سپریم کورٹ کے سامنے خودسوزی کرنے والی خاتون کی موت

By

Published : Aug 24, 2021, 7:37 PM IST

دہلی میں سپریم کورٹ کے سامنے خودسوزی کرنے والی خاتون کی منگل کو رام منوہر لوہیا اسپتال میں موت ہوگئی، جب کہ خاتون کے ساتھ خود کو آگ لگانے والے نوجوان کی موت پہلے ہی ہوچکی ہے۔

سپریم کورٹ کے باہر 16 اگست کو ایک خاتون اور مرد نے خود کو آگ لگالی تھی۔ دونوں کو سنگین حالت میں رام منوہر لوہیا اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ خاتون کی علاج کے دوران موت ہوگئی جب کہ نوجوان کی علاج کے دوران 21اگست کو ہی موت ہوگئی ہے۔ مناسب شناختی کارڈ نہ ہونے کی وجہ سے سیکورٹی اہلکاروں نے انہیں روک لیا تھا۔ اس کے بعد دونوں نے خود پر آتش گیر مواد ڈال کر آگ لگالی تھی۔

خیال رہے کہ اسپتال لے جاتے ہوئے خاتون نے پولیس کو بیان دیا تھا کہ اس نے بی ایس پی رکن پارلیمان کے خلاف معاملہ درج کرایا تھا۔ یہ معاملہ وارانسی میں چل رہا ہے، لیکن سماعت نہیں ہورہی ہے۔ اس لئے وہ سپریم کورٹ آئے تھے۔

مزید پڑھیں:ملک کی عدالتوں میں تین کروڑ سے زائد معاملات زیرِ التواء

یو این آئی

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details