جب 44 سالہ خاتون نے امراوتی پولیس اسٹیشن میں تقریباً 31 سال قبل پیش آئے جنسی ہراسانی معاملہ میں شکایت درج کرائی تو ہر کوئی ششد رہ گیا۔ اس خاتون کی اس کے بھائی نے اس وقت عصمت ریزی کی تھی جب وہ پانچ سال کی تھی۔ جب اس نے اپنے والدین کو اس بارے میں بتایا تو انہوں نے اسے نظر انداز کر دیا لیکن اب تیس سال بعد بالآخر خاتون نے تھانے پہنچ کر شکایت درج کرائی۔ پانچ سال کی عمر میں عصمت دری کی شکار خاتون اپنے شوہر اور بیٹے کے ساتھ دہلی کے قریب نوئیڈا میں رہتی ہے۔ Woman sexually abused by brother; victim lodges complaint after 31 years
متاثرہ خاتون کے مطابق اس کے بھائی نے اسے زیادتی کا نشانہ بنایا جب وہ پانچ سال کی تھی۔ اس قسم کا جنسی استحصال کئی برسوں تک جاری رہا۔ 1983 اور 1991 کے درمیان راجا پیٹھ تھانے کی حدود میں میں پیش آنے والے اس واقعہ کے بارے میں متاثرہ خاتون نے راجپٹھ پولیس میں اپنے بھائی کے خلاف عصمت دری کا مقدمہ درج کیا۔