اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Woman Cheats Old Doctor: ستر سالہ ڈاکٹر کو شادی کا فریب دے کر خاتون نے کروڑوں ٹھگے - لکھنؤ میں 70 سالہ ڈاکٹر کے ساتھ دھوکہ دہی

اتر پردیش کے لکھنؤ میں 70 سالہ معروف ماہر امراض قلب کو دوبارہ شادی کی خواہش مہنگی پڑ گئی۔ ایک ٹھگ خاتون نے ڈاکٹر کو شادی کے خواب دکھائے اور اکاؤنٹ میں ایک کروڑ 80 لاکھ روپے ٹرانسفر کروا کر غائب ہو گئی۔ Woman Cheated 70 Year Old Doctor

Woman Cheated 70 Year Old Doctor
لکھنؤ کے 70 سالہ ڈاکٹر کو شادی کا جھانسہ دے کر خاتون نے کروڑوں ٹھگے

By

Published : Jun 20, 2022, 10:22 PM IST

لکھنؤ: اتر پردیش کے ایک 70 سالہ معروف ماہر امراض قلب کو دوسری شادی کرنا مہنگا پڑ گیا۔ ٹھگ خاتون نے پہلے ڈاکٹر کو شادی کے خواب دکھائے اور بعد میں اکاؤنٹ میں ایک کروڑ 80 لاکھ روپے ٹرانسفر کروا کر غائب ہو گئی۔ متاثر ڈاکٹر کی شکایت پر لکھنؤ کے سائبر کرائم تھانے میں کیس درج کیا گیا ہے۔Woman Cheated 70 Year Old Doctor

مرادآباد ضلع کے ایک بڑے ہسپتال میں تعینات ڈاکٹر کی عمر 70 سال ہے۔ ان کی اہلیہ کا تین سال قبل انتقال ہو گیا تھا۔ تنہا محسوس کرتے ہوئے ڈاکٹر نے دوبارہ شادی کرنے کا فیصلہ کیا اور جنوری 2022 میں ایک اخبار میں شادی کا اشتہار شائع کیا۔ متاثر ڈاکٹر کے مطابق اس کے پاس کئی پروپوزل آئے لیکن اس نے 40 سالہ کرشا شرما کو شادی کے لیے پسند کیا۔ متاثر ڈاکٹر نے کرشا شرما کے ساتھ واٹس ایپ پر کالز اور بات چیت شروع کردی۔

ڈاکٹر کے مطابق کرشا نے اسے بتایا کہ اس کی طلاق ہو چکی ہے اور وہ امریکہ کے فلوریڈا میں رہتی ہیں۔ وہ خود کو میرین انجینئر بتاتی ہے۔ خاتون نے ڈاکٹر کو بتایا کہ وہ اس وقت امریکہ میں ایک بڑے کارگو جہاز میں انجینئر کی حیثیت سے کام کر رہی ہے۔ ڈیڑھ ماہ بعد وہ ممبئی پورٹ پہنچے گی۔ اس کے بعد وہ ممبئی سے لکھنؤ آئے گی۔ Woman Cheated 70 Year Old Doctor

ڈاکٹر نے بتایا کہ کرشا شرما نے اسے بتایا کہ اس نے تقریباً 7 سال تک شپنگ کا کام کیا ہے اور اب وہ سمندری سفر چھوڑ کر اپنا کوئی اور کاروبار کرے گی۔ وہ بھارت میں رہنے کے لیے تیار ہے۔ 15 دن کے بعد کرشا نے ڈاکٹر کو بتایا کہ اس نے جنوبی افریقہ سے 7 لاکھ امریکی ڈالر کا سونا خریدا ہے۔ وہ اسے رائل سکیورٹی کورئیر کمپنی سے لکھنؤ کے پتے پر بھیج رہی ہے۔

اس کے بعد ڈاکٹر کی بات رائلٹی سکیورٹی کوریئر کمپنی سے واٹس ایپ پر میسجز اور ای میلز کے ذریعے بات ہونے لگی۔ وہیں پرمیشن فیس، کسٹم ڈیوٹی کی ادائیگی جیسی مختلف وجوہات بتا کر ڈاکٹر سے ایک کروڑ 80 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا گیا۔ ڈاکٹر نے ایک کروڑ 80 لاکھ روپے دے بھی دیے۔ ڈاکٹر نے بتایا کہ جب آخری ادائیگی مکمل ہوئی، کرشا شرما نے اپنا فون بند کر لیا۔ ڈاکٹر کو احساس ہوا کہ اسے دھوکہ دیا گیا ہے۔ متاثر ڈاکٹر نے لکھنؤ کے سائبر کرائم پولیس اسٹیشن میں کرشا شرما کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی ہے۔ Woman Cheated 70 Year Old Doctor

یہ بھی پڑھیں: Karanvir Bohra Cheating Case: اداکار کرن ویر بوہرا پر خاتون کے ساتھ دھوکہ دہی کرنے کا الزام

ABOUT THE AUTHOR

...view details