میرٹھ: ریاست اتر پردیش کت میرٹھ میں ایک حیران کن معاملہ سامنے آیا ہے۔ جنسی زیادتی کے ارادے سے آئے شخص کو خاتون نے سبق سکھاتے ہوئے اس کے ہونٹ کاٹ ڈالے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ میرٹھ کے دورالا تھانہ علاقہ کے ایک گاؤں میں رہنے والی ایک خاتون نے تھانہ میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے الزام لگایا کہ وہ ہفتہ کی دوپہر اپنے کھیت میں کام کر رہی تھی کہ اچانک پیچھے سے کسی نے آکر اسے پکڑ لیا۔ وہ سمجھ نہیں پا رہی تھی کہ اسے کس نے پکڑا۔ اسی دوران پیچھے سے پکڑنے والے نے شخص نے خاتون کو کھیت میں گرا دیا۔ خاتون کے کپڑے پھاڑنے لگا۔
خاتون کا الزام ہے کہ وہ نوجوان سے خود کو بچانے کی پوری کوشش کر رہی تھی۔ تبھی اس شخص نے زبردستی خاتون کو 'کس' کرنے کی کوشش کی، خود کو بچانے کے لیے خاتون نے فوری طور پر اپنے دانتوں سے نوجوان کے ہونٹ کاٹ لیے۔ خاتون نے نوجوان کا ہونٹ اس طرح کاٹا کہ اس کا ہونٹ کٹ کر الگ ہو گیا۔ ہونٹ الگ ہوئے تو نوجوان کے منہ سے خون بہنے لگا۔ تبھی خاتون نے شور مچانا شروع کر دیا۔