الور: راجستھان کے الور شہر کے این ای بی تھانہ علاقے میں پولیس نے ہنی ٹریپ معاملے میں کارروائی کرتے ہوئے ایک خاتون کو گرفتار کر لیا۔ خاتون کے خلاف ماضی میں بھی دو مقدمات درج ہیں۔ ساتھ ہی خاتون کے دیگر ساتھیوں کی تلاش بھی تیز کر دی گئی ہے۔ تھانے کے سب انسپکٹر دھیریندر سنگھ نے بتایا کہ رام گڑھ تحصیل کے گاؤں کرولی کے رہنے والے آس محمد نے پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرایا تھا کہ ایک خاتون نے اسے ملنے کے لیے بلایا ہے۔Woman Arrested in Honey Trap Case
خاتون نے اسے ملتان نگر میں جے ایس فور وہیل شوروم کے قریب ایک گھر بلایا جہاں پہلے سے موجود چار سے پانچ افراد نے اسے مارا پیٹا اور جیب میں رکھے تقریباً 56 ہزار روپے لوٹ لئے۔ آس محمد نے اس کی اطلاع پولیس کو دی اور جب پولیس جائے واقع پر پہنچی تو سب فرار ہو گئے۔ رام گڑھ تحصیل کے پوتھی گاؤں کے رہنے والے مرحوم جیکب خان کی اہلیہ فرمینا کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تفتیش جاری ہے اور اس کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے کوششیں کی جارہی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق خاتون کے خلاف ہنی ٹریپ کے این ای بی سمیت دیگر تھانوں میں کیس چل رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: Army Major Falls for Honey Trap لکھنؤ میں تعینات آرمی میجر ہنی ٹریپ کا شکار