اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

مختلف سیاسی جماعتوں کے قدآور رہنما کیرالہ کے دورے پر - Rahul gandhi

کیرالہ میں اسمبلی انتخابات کی سرگرمیاں عروج پر ہیں اور تمام بڑی سیاسی جماعتوں کے قدآور رہنما ریاست میں رائے دہندگان کی حمایت حاصل کرنے کے لیے کیرالہ کے دورے پر نکل چکے ہیں۔

With election campaign in the final lap, national leaders turn to Kerala
انتخابی مہم میں قدآور رہنما کیرالہ کے دورے پر

By

Published : Mar 30, 2021, 10:07 AM IST

کیرالہ میں اسمبلی انتخابات کی مہم کے ختم ہونے میں اب محض ایک ہفتے باقی رہ گئے ہیں لہذا تمام چھوٹی بڑی سیاسی جماعتوں کے قدآور رہنما اور اسٹار کیمپینرز زیادہ سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے کے لیے جدوجہد اور ریلیاں کر رہے ہیں۔ آئندہ دنوں میں قومی رہنما کیرالہ پہنچیں گے۔

وزیر اعظم نریندر مودی اور اے آئی سی سی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی آج کیرالہ میں ہونے والے مختلف پروگراموں میں شرکت کریں گے۔

مودی آج پلکّڈ آئیں گے اور 2 اپریل کو کونی اور ترواننت پورم پہنچیں گے۔

وزیر اعظم کے علاوہ وزیر داخلہ امت شاہ اور بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا، یوپی کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ اور مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان بھی اس ہفتے ریاست میں سرگرم ہوں گے۔

پرینکا گاندھی آج کیرالہ پہنچیں گی اور دو دن تک ترواننت پورم، کولم اور تھرسور اضلاع میں انتخابی مہم میں شرکت کریں گی۔ پرینکا 11 مقامات پر خطاب کریں گی۔ راہل گاندھی 3 اور 4 اپریل کو وائناڈ اور کوزیکوڈ اضلاع میں آرہے ہیں۔

سی پی ایم کے جنرل سکریٹری سیتارام یچوری اور قومی رہنما پرکاش کرات اور برندا کرات کیرالہ میں انتخابی مہم میں حصہ لے رہے ہیں۔ وزیر اعلی پنارائی وجین کی انتخابی مہم کل تک جاری رہے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details