اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Congress promise old pension scheme کانگریس اقتدار میں آتے ہی ملازمین کی پرانی پنشن بحال کرے گی، پرتیبھا سنگھ - جے رام ٹھاکر پر تنقید

کانگریس کی رکن پارلیمان پرتیبھا سنگھ نے کہا ہے کہ کانگریس کے اقتدار میں آتے ہی دس دنوں کے اندر ملازمین کی پرانی پنشن بحال کر دی جائے گی۔ Congress promise old pension scheme

کانگریس اقتدار میں آتے ہی ملازمین کی پرانی پنشن بحال کرے گی، پرتیبھا سنگھ
کانگریس اقتدار میں آتے ہی ملازمین کی پرانی پنشن بحال کرے گی، پرتیبھا سنگھ

By

Published : Oct 2, 2022, 3:39 PM IST

شملہ : ہماچل پردیش کانگریس کی صدر و رکن پارلیمان پرتیبھا سنگھ نے کہا ہے کہ وزیراعلی جے رام ٹھاکر ملازمین کے مفادات کے تحفظ اور ان کے مطالبات کو پورا کرنے میں پوری طرح ناکام رہے ہیں۔ ایک طرف وزیر اعلیٰ کا کہنا ہے کہ مرکز کی مدد سے ملازمین کی پرانی پنشن کو بحال کرنے کی کوشش کریں گے تو دوسری طرف اسے ناممکن بتا رہے ہیں۔ Himachal Congress President Pratibha Singh

جے رام ٹھاکر پر تنقید کرتے ہوئے پرتیبھا سنگھ نے کہا کہ وہ انتخابات کے وقت عوام کو گمراہ کرنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے اپنے دور میں نہ تو نوجوانوں کے مسائل کو سنجیدگی سے دیکھا اور نہ ہی ملازمین کے مطالبات پر کبھی غور کیا۔ بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بے روزگاری نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے، حکومت کی جانب سے کسی طبقے کو کوئی ریلیف نہیں دیا گیا۔ Pratibha Singh On old pension scheme

انہوں نے عہدیداروں اور ملازمین کو مبینہ طور پر دھمکیاں دینے پر بی جے پی قائدین کی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی قائدین انتخابات میں اپنی شکست کو دیکھ کر بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔ بی جے پی حکومت کے فضول خرچی نے ریاست کی معیشت کو برباد کرکے رکھ دیا ہے اور ریاست کو 70 ہزار کے قرض میں ڈبو دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ اپنے دوروں کے دوران بجٹ میں بغیر کسی بندوبست کے اعلانات کر کے عوام کو گمراہ کرنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں۔ Congress promise old pension scheme

انہوں نے کہا کہ چونکہ جلد ہی ماڈل ضابطہ اخلاق کا نفاذ ہونے والا ہے اس لیے وزیر اعلیٰ کے یہ تمام اعلانات محض ایک جملہ ثابت ہوں گے۔ ریاست میں ڈبل انجن والی حکومت کا دعویٰ کرنے والی بھارتیہ جنتا پارٹی کے دونوں انجن فیل ہو گئے ہیں۔ ریاست کو آج تک مرکز سے ایسی کوئی مدد نہیں ملی ہے جس سے ریاست کے بڑھتے ہوئے قرض سے کوئی راحت ملتی ہو۔

یہ بھی پڑھیں : MP Modi To Inaugurate AIIMS مودی ہماچل میں ایمس، انجینئرنگ کالج کا پانچ اکتوبرکو افتتاح کریں گے

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details