اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Sheikh Hasina's Visit بنگلہ دیش کی جدوجہد آزادی میں بھارت کے تعاون کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا

محترمہ حسینہ نے یہاں راشٹرپتی بھون کے صحن میں ایک رسمی استقبال کے بعد میڈیا سے مختصر بات چیت میں تبصرہ کرتے کہا کہ ہندوستان ہمارا دوست ہے۔ جب بھی میں یہاں آتی ہوں، مجھے بہت خوشی ہوتی ہے کیونکہ مجھے بنگلہ دیش کی جد و جہد آزادی میں ہندوستان کا تعاون ہمیشہ یاد رہتا ہے۔ ہمارے دوستانہ تعلقات ہیں اور ہم مختلف شعبوں میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔ PM Sheikh Hasina in India

حسینہ
حسینہ

By

Published : Sep 6, 2022, 12:20 PM IST

بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ نے ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان اٹوٹ اور قریبی رشتوں پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے آج کہا کہ ان کا ملک بنگلہ دیش کی جدو جہدآزادی میں ہندوستان کے تعاون کو کبھی فراموش نہیں کر سکتا اور اسی لئے انہیں ہربار ہندوستان آکر بہت خوشی ہوتی ہے۔

PM Sheikh Hasina in India

محترمہ حسینہ نے یہاں راشٹرپتی بھون کے صحن میں ایک رسمی استقبال کے بعد میڈیا سے مختصر بات چیت میں تبصرہ کرتے کہا کہ ہندوستان ہمارا دوست ہے۔ جب بھی میں یہاں آتی ہوں، مجھے بہت خوشی ہوتی ہے کیونکہ مجھے بنگلہ دیش کی جد و جہد آزادی میں ہندوستان کا تعاون ہمیشہ یاد رہتا ہے۔ ہمارے دوستانہ تعلقات ہیں اور ہم مختلف شعبوں میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔ اس سے پہلے راشٹرپتی بھون پہنچنے پر وزیر اعظم نریندر مودی نے محترمہ حسینہ کا پرتپاک استقبال کیا۔ بعد ازاں مہمان لیڈرنے تینوں افواج کے مشترکہ دستے کے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔

اس کے بعد محترمہ حسینہ راج گھاٹ گئیں جہاں انہوں نے بابائے قوم مہاتما گاندھی کی سمادھی پر خراج عقیدت پیش کیا۔ حیدرآباد ہاؤس میں صبح 11 بجے مسٹر مودی اور محترمہ حسینہ کے درمیان دو طرفہ سربراہی ملاقات ہوگی جس میں باہمی تعاون کو بڑھانے کے مقصد سے کئی اہم معاہدوں پر دستخط کئے جائیں گے۔ شام میں محترمہ حسینہ صدر دروپدی مرمو اور نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ سے ملاقات کریں گی۔

محترمہ حسینہ اور ان کے وفد کے ارکان وطن واپسی سے قبل جمعرات کو اجمیر میں خواجہ معین الدین چشتی کےی درگاہ پر حاضری دیں گے۔ دورہ کرنے والے لیڈڑ پیر کو نئی دہلی پہنچے تھے۔ وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے کل شام ان سے خیر سگالی ملاقات کی تھی۔ محترمہ حسینہ نے کل شام حضرت نظام الدین اولیاء کی درگاہ کی زیارت کی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details