اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

اقتدار میں آنے کے بعد آرٹیکل 370 کو بحال کرنے پر غور کریں گے: دگ وجے سنگھ - کانگریس دوبارہ اقتدار میں آئی تو وہ کشمیر میں آرٹیکل 370 کی بحالی پر غور کریں

کانگریس کے رہنما دگ وجے سنگھ نے کہا ہے کہ اگر کانگریس دوبارہ اقتدار میں آئی تو وہ کشمیر میں آرٹیکل 370 کی بحالی پر غور کریں گے۔

اقتدار میں آنے کے بعد آرٹیکل 370 کو بحال کرنے پر غور کریں گے: دگ وجے
اقتدار میں آنے کے بعد آرٹیکل 370 کو بحال کرنے پر غور کریں گے: دگ وجے

By

Published : Jun 12, 2021, 12:17 PM IST

Updated : Jun 12, 2021, 1:17 PM IST

کانگریس کے رہنما دگ وجے سنگھ نے ایک بار پھر متنازعہ بیان دیا ہے۔

اقتدار میں آنے کے بعد آرٹیکل 370 کو بحال کرنے پر غور کریں گے: دگ وجے سنگھ

انہوں نے کہا ہے کہ اگر کانگریس دوبارہ اقتدار میں آئی تو وہ کشمیر میں آرٹیکل 370 کی بحالی پر غور کریں گے۔

دگ وجے سنگھ کا یہ بیان سوشل میڈیا ایپ کلب ہاؤس کے ایک مبینہ ویڈیو لیک میں سامنے آیا ہے۔

امت مالویا کا ٹویٹ

بی جے پی کے انفارمیشن اینڈ ٹکنالوجی ڈپارٹمنٹ کے قومی انچارج امت مالویا نے کلب ہاوس ایپ پر کانگریس کے رہنما دگ وجے سنگھ کی گفتگو کی ویڈیو کو ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ 'راہل گاندھی کے قریبی دگ وجے سنگھ نے ایک پاکستانی صحافی سے کہا ہے کہ اگر کانگریس اقتدار میں آئی تو وہ آرٹیکل 370 کو منسوخ کرنے کے فیصلے پر نظر ثانی کرے گی۔'

دگ وجے سنگھ کا ٹویٹ

سوشل میڈیا ایپ کلب ہاؤس پر ویڈیو وائرل ہونے بعد دگ وجے سنگھ نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ 'ان پڑھ لوگوں کو shall اور consider کے درمیان فرق شائد سمجھ میں نہیں آتا۔'

Last Updated : Jun 12, 2021, 1:17 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details