ماحولیاتی تحفظ اور اس کی اہمیت سے متعلق یونیورسٹی میں مختلف پروگرامز کا اہتمام کیا گیا۔ اے ایم یو شعبہ وائلڈ لائف سائنسز میں جشن وائلڈ لائف ہفتہ کے موقع پر ایک طرف جہاں شجرکاری کی گئی تھی، تو وہیں دوسری طرف ویبینار کا اہتمام کیا گیا جس میں ملک کے مختلف مقامات سے دو سو سے زیادہ لوگوں نے حصہ لیا۔
ویبینار کے مہمان خصوصی دگ وجے سنگھ کھاتی (ریٹائرڈ، پی سی سی ایف) اور مہمان اعزازی ادیتی شرما (فوریسٹ آفیسر) تھیں۔
پروفیسر عفیف اللہ نے بتایا جشن وائڈ لائف ہفتہ کے موقع پر ویبینار کے اہتمام کا مقصد لوگوں میں شجرکاری، ماحولیاتی تحفظ، وائلڈ لائف اور آلودگی سے متعلق بیداری پیدا کرنا ہے۔ ایک خوبصورت دنیا کے لئے شجرکاری اور جنگلات کی حفاظت کرنا بہت ضروری ہے۔ انہیں سب چیزوں سے متعلق ویبینار میں گفتگو کی گئی۔
ویبینار میں شامل ایکسپرٹ نے اپنی رائے رکھیں اور لوگوں سے اپیل کی کہ جتنا زیادہ سے زیادہ ہو سکے وہ اپنے رہائشی علاقوں اور دیگر مقامات کو ہرا بھرا بنائیں۔ شجرکاری کریں اور جنگلات کو محفوظ رکھیں۔ جنگلات محفوظ رہیں گے تبھی وائلڈ لائف محفوظ رہ سکے گی۔ انسانی زندگی اور ماحولیاتی تحفظ کے لئے ضروری ہے۔