گاندربل کے وسن علاقے میں ریچھ نمودار - وسن
وسن میں ریچھ نمودار ہوتے ہی مقامی بستی کے لوگ ڈر گئے۔ مقامی لوگوں نے ریچھ کو پتھروں سے مار کر واپس جنگل کی طرف روانہ کر کے راحت کی سانس لی۔
گاندربل کے وسن علاقے میں ریچھ نمودار
وسطی ضلع گاندربل کے وسن علاقے میں ریچھ کی موجودگی سے علاقے میں سخت خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ اس سلسلے میں وائلڈ لائف محکمے کے ایک ملازم نے بتایا ہے کہ وسن علاقے سے انہیں لوگوں کی طرف سے اطلاع ملی ہے کہ اس علاقے میں ایک بھاری بھرکم ریچھ موجود ہے، جس کی وجہ سے مقامی لوگوں میں خوف و دہشت پھیل گئی ہے۔
وائلڈ لائف محکمے کی ٹیم نے علاقے میں آکر ریچھ کو تلاش کیا تاہم اس کا کوئی اتا پتا نہیں چلا۔