اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

دی انٹولڈ اسٹوری کے شریک اداکار سندیپ ناہر کی خودکشی - سندیپ ناہر

دی انٹولڈ اسٹوری کے شریک اداکار سندیپ ناہر مبینہ طور پر خودکشی سے ہلاک ہوگئے۔ سندیپ کی پھندا لگی لاش ان کے گھر میں لٹکی ہوئی پائی گئی، تاہم انھیں فوری اسپتال منتقل بھی کیا گیا، لیکن وہ اس سے قبل ہی ہلاک ہوچکے تھے۔

دی انٹولڈ اسٹوری کے شریک اداکار سندیپ ناہر کی خودکشی
دی انٹولڈ اسٹوری کے شریک اداکار سندیپ ناہر کی خودکشی

By

Published : Feb 16, 2021, 2:27 PM IST

سوشانت سنگھ راجپوت کی موت اب بھی کچھ ایسی معمہ بنی ہوئی ہے جس کی وجہ انڈسٹری کو ان تک معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ جب کہ اداکار کی موت کو ایک سال کا عرصہ ہونے کے قریب ہے۔ بھارتی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کے ساتھ فلم میں کام کرنے والے معاون اداکار سندیپ ناہر نے بھی اب خودکشی کرلی ہے۔

دی انٹولڈ اسٹوری کے شریک اداکار سندیپ ناہر کی خودکشی

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سندیپ ناہر نے فلم ایم ایس دھونی، ایک ان کہی کہانی میں بطور معاون اداکار کام کیا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ سندیپ ناہر ایک طویل اور پریشان کن خودکشی نوٹ پوسٹ کرنے کے لئے اپنے سوشل میڈیا پر گئے جہاں انہوں نے اپنے سخت اقدام کے پیچھے کی وجہ بیان کی۔ اس بات کی تصدیق ہوگئی ہے کہ اداکار کی موت گلہ گھوٹنے سے ہی ہوئی جب کہ اس کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے۔

دی انٹولڈ اسٹوری کے شریک اداکار سندیپ ناہر کی خودکشی

سندیپ نہر نے اپنے فیس بک پر ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ ان کی اہلیہ کے بدلے ہوئے سلوک نے انہیں یہ قدم اٹھانے پر مجبور کیا ہے۔ اگرچہ وہ اس کی حالت کا ذمہ دار اسے نہیں ٹھہراتا، لیکن اس نے کہا کہ اس کی زندگی میں کوئی سکون باقی نہیں رہا ہے اور کہا کہ اس کی بیوی اور اس کی والدہ ہی اس کی ذہنی صدمے کی وجہ ہیں۔ ان کی اہلیہ اسے دھمکی دیا کرتی تھی۔

اس حوالے سے بتایا جارہا ہے کہ انھوں نے اپنی خراب ذہنی حالت سے متعلق ایک ویڈیو بھی شیئر کی تھی۔ بھارتی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ممبئی پولیس کا کہنا ہے کہ اداکار نے گورے گاؤں کے علاقے میں واقع اپنے گھر میں مبینہ طور پر خودکشی کرلی ہے۔

پولیس نے بتایا کہ سندیپ کی پھندا لگی لاش ان کے گھر میں لٹکی ہوئی پائی گئی، تاہم انھیں فوری اسپتال منتقل بھی کیا گیا، تاہم وہ اس سے قبل ہی ہلاک ہوچکے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس واقعے کے سلسلہ میں ایک کیس درج کرلیا گیا ہے جبکہ معاملے کی تحقیقات کا آغاز بھی کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سندیپ ناہر نے اپنی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اپنی نجی اور پیشہ ورانہ زندگی میں موجود مسائل شیئر کیے تھے۔جب کہ فلم ایم ایس دھونی: ایک ان کہی کہانی کے مرکزی کردار نبھانے والے سشانت سنگھ راجپوت نے بھی گزشتہ برس جون میں خودکشی کرلی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details