عدالت عظمی نے کانوڑ یاترا کے معاملہ پر اتر پردیش اور اترا کھنڈ کی حکومتوں کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کیا ہے-
اترپردیش کے وزیر اعلی یو گی آدتیہ ناتھ نے کانوڑ یاترا کی اجازت دی ہے۔ حکومت کی جانب سے جاردی کردہ ہدایت نامہ یہ کہا گیا تھا کہ کورونا وائرس کے پیش نظر جار کردہ رہنمایانہ خطوط پر عمل آوری کرتے ہوے یاترا نکالنے کی اجا زت ہو گی۔
وہیں، کانوڑ یاترا کو اترا کھنڈ کے وزیر اعلی پشکر دھامی نے کورونا وائرس کی تیسری لہر خدشات کے پیش نظر منسوخ کردیا ہے۔ سپرم کورٹ میں آج اس معاملہ پر سماعت ہوگی۔
سپریم کورٹ کے جسٹس نیرمن نے سولاسٹر جنرل تشار مہتا سے کہا تھا کہ اتر پردیش حکومت نے کانوڑ یاترا منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جب کہ اترا کھنڈ نے اپنے تجربا ت کی بنیاد پر یہ فیصلہ کیا ہے کہ کوئی یاترا نہیں ہوگی۔