اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

National Statistics Day انتیس جون کو کیوں منایا جاتا ہے شماریات کا دن - National Statistics Day in India

شماریات اور اقتصادی منصوبہ بندی کے شعبوں میں پروفیسر (مرحوم) پرسنتا چندر مہالانوبیس کی نمایاں خدمات کے اعتراف میں حکومت ہند نے ہر سال ان کی یوم پیدائش کے موقع پر 29 جون کو قومی سطح پر یوم شماریات مناتی ہے۔

Why is June 29 is celebrated as National Statistics Day in India
انتیس جون کو کیوں منایا جاتا ہے شماریات کا دن

By

Published : Jun 29, 2023, 7:02 AM IST

نئی دہلی: شماریات اور اقتصادی منصوبہ بندی کے شعبوں میں پروفیسر (مرحوم) پرسنتا چندر مہالانوبیس کی نمایاں خدمات کے اعتراف میں حکومت ہند نے ہر سال ان کی یوم پیدائش کے موقع پر 29 جون کو قومی سطح پر منائے جانے والے خصوصی دنوں کے زمرے میں ’’یوم شماریات‘‘ کے طور پر نامزد کیا ہے۔ اس دن کا مقصد، خاص طور پر نوجوان نسل میں سماجی و اقتصادی منصوبہ بندی اور پالیسی سازی میں شماریات کے کردار اور اہمیت کے بارے میں پروفیسر (مرحوم) مہالانوبیس سے تحریک حاصل کرنے کی غرض سے عوامی بیداری پیدا کرنا ہے۔

اس سال یوم شماریات، 2023 کی مرکزی تقریب اسکوپ کنونشن سینٹر، اسکوپ کمپلیکس، لودھی روڈ، نئی دہلی میں منعقد کی جارہی ہے۔ اس تقریب کے مہمان خصوصی راؤ اندرجیت سنگھ، مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت (ایم او ایس پی آئی)، منصوبہ بندی کی وزارت اور کارپوریٹ امور کی وزارت کے وزیر مملکت ہیں۔

پروفیسر راجیو لکشمن کرندیکر، چیئرمین، قومی شماریاتی کمیشن (این ایس سی)؛ ڈاکٹر جی پی سامنتا، ہندوستان کے چیف شماریات داں اور سکریٹری، ایم او ایس پی آئی؛ اور دیگر معززین بھی اس موقع پر شرکاء سے خطاب کریں گے۔ مزید برآں، مرکزی وزارتوں / محکموں کے سینئر افسران بھی اس تقریب میں شرکت کریں گے اور ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندوں کی شرکت کا بھی امکان ہے۔

ہر سال یوم شماریات عصری قومی اہمیت کے موضوع کے ساتھ منایا جاتا ہے۔ یوم شماریات، 2023 کا موضوع "پائیدار ترقی کے اہداف کی نگرانی کے لیے قومی اشاریے کے فریم ورک کے ساتھ ریاستی اشاریے کے فریم ورک کی ہم آہنگی ہے۔ تقریب کے تکنیکی اجلاس کے دوران، وزارت کے افسران اس موضوع پر ایک مختصر پریزنٹیشن پیش کریں گے، جس کے بعد ماہرین کے خطابات ہوں گے۔اس تقریب کے دوران ایم او ایس پی آئی کے زیر اہتمام پوسٹ گریجویٹ طلباء کے لیے’ برجستہ مضمون نویسی مقابلہ، 2023‘ کے فاتحین کو بھی نوازا جائے گا۔ (یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details