نئی دہلی: راہل گاندھی نے پارلیمنٹ سے اپنی رکنیت کے خاتمہ کے بعد اپنی پہلی پریس کانفرنس میں میڈیا پر سخت تنقید کرتے ہوئے الزام لگایا کہ میڈیا اپنی آزادی کھو چکا ہے اور اس پر حکمران جماعت کا کنٹرول ہے۔کانگریس کے سینئر رہنما اس وقت بر ہم ہوگئے جب ایک صحافی نے راہل گاندھی پر او بی سی کی توہین کرنے کے بی جے پی کے الزام کے بارے میں سوال کیا ۔ راہل گاندھی نے بر ہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک ہی سوال صحافی نے تین مختلف اپوزیشنوں سے پوچھا تھا۔ "کیا یہ آپ کا مینڈیٹ ہے؟ کیا بی جے پی نے آپ کو بار بار یہی سوال پوچھنے کے لیے بھیجا ہے؟
سابق رکن پارلیمنٹ نے مشورہ دیا کہ اگر صحافی بی جے پی کے لیے کام کرنا چاہتا ہے تو اسے کم از کم سمجھداری سے کام کرنا چاہیے۔ انہوں نے صحافی کو مشورہ دیا کہ وہ تھوڑا سا نرمی کے ساتھ بولے۔ انہوں نے کہا کہ اگلی بار پریس کانفرنس میں صحافی کو اپنے سینے پر بی جے پی کا جھنڈا لگا کر آنا چاہیے۔ اس سے راہل کو اسی طرح جواب دینے میں مدد ملے گی جس طرح وہ بی جے پی کو جواب دیتے ہیں۔ راہل نے صحافی پر زور دیا کہ وہ پریس مین ہونے کا ڈرامہ نہ کریں اور ان پر بی جے پی کی حمایت کرنے کا الزام لگایا۔ چند لمحوں بعد راہول نے مسکراتے ہوئے کہا کہ ہوا نکل گئی؟
پریس کانفرنس کے دوران راہل گاندھی کی پارلیمنٹ سے رکنیت کے خاتمہ کا موضوع گرم رہا۔ راہل گاندھی نے کہا کہ اور وہ اپنی تپسیا ( مشق) کو جاری رکھیں گے ۔