ممبئی: ملک کی قدیم مساجد میں آج بھی حوض اور فوارے Fountain in Mosque دیکھنے کو مل جاتے ہیں۔ ممبئی کی قدم مساجد میں یہ فوارے اور حوض آج بھی موجود ہیں۔ ممبئی کی موتی مسجد، بایکلہ، مینارہ، زکریا اور ہری مسجد سمیت متعدد قدیم مساجد میں اسی طرز پر حوض میں فوارے موجود ہیں۔ دراصل نماز سے پہلے وضو یعنی ہاتھ، منہ، پیر دھونا اہم فریضے میں سے ایک ہے۔
موتی مسجد کے ٹرسٹی امتیاز قریشی کہتے ہیں کہ فوارے کے وجہ سے پانی ریسائکل ہوتا ہے اور حوض میں موجود پانی کافی دنوں تک صاف رہتا ہے۔ اگر فوارے نہیں ہوں گے تو حوض میں موجود پانی میں گندگی پیدا ہو جاتی ہے اور پانی وضو کرنے کے لائق نہیں رہتا۔ اس لیے پانی کو وضو کے لائق اور خراب ہونے سے بچانے کے لئے فوارے کا رہنا بے حد ضروری ہے۔ Why Mosques Have Fountains