اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Priyanka Ask To PM Modi کرناٹک حکومت کی لوٹ وزیر اعظم نے کیوں نہیں روکی، پرینکا

پرینکا گاندھی نے دعویٰ کیا کہ وزیر اعظم اور بی جے پی کے رہنما اس الیکشن میں ہرچیز کو لے کر بول رہے ہیں، لیکن ترقی، اسپتالوں کی تعمیر، کسانوں کو راحت دینے اور نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کے حقیقی مسائل پر نہیں۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : May 3, 2023, 10:37 PM IST

انڈی:کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے بدھ کو وزیر اعظم نریندر مودی سے سوال کیا کہ جب کرناٹک میں آپ کی '40 فیصد کمیشن کی حکومت' ریاست کے لوگوں کو لوٹ رہی تھی تو آپ کیا کر رہے تھے، آپ نے انہیں کیوں نہیں روکا؟ آج یہاں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے، واڈرا نے کہا، 'دنیا آپ کو سب سے بڑا، ہمہ گیر، سپریم اورگریٹسٹ وکاس پروش کہتی ہے، لیکن میں آپ سے پوچھنا چاہتی ہوں کہ جب آپ کی اپنی 40 فیصد کمیشن والی حکومت عوام کو لوٹ رہی تھی، تو آپ کیا کر رہے تھے؟وزیر اعظم مودی پر طنز کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب لوٹ ہو رہی تھی تو آپ کی آنکھیں بند تھیں کیونکہ آپ خواب دیکھ رہے تھے۔ آپ نے چوری ہونے دی، آپ نے اسے نہیں روکا۔ تعجب کی بات نہیں کہ آپ کی حکومت کو 40 فیصد کمیشن والی حکومت کہا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کنٹریکٹرز یونین نے خط لکھا لیکن وزیراعظم کی جانب سے کوئی جواب نہیں آیا۔ ٹھیکیداروں نے خودکشی کی، لیکن انہوں نے اس مسئلے پر توجہ تک نہیں دی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ وزیر اعظم اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنما اس الیکشن میں ہرچیز کو لے کر بول رہے ہیں، لیکن ترقی، اسپتالوں کی تعمیر، کسانوں کو راحت دینے اور نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کے حقیقی مسائل پر نہیں۔انہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ کرناٹک میں ساڑھے تین سال میں مشکلات میں اضافہ اس لئے ہورہا ہے کیونکہ موجودہ حکومت غلط طریقے سے قائم ہوئی تھی۔انہوں نے کہا کہ شروع سے ہی ان کی نیت اقتدار حاصل کرنے کے بعد لوٹنے اور عوام کے مسائل کو نظر انداز کرنے کی رہی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ کرناٹک میں بی جے پی حکومت نے 1.5 لاکھ کروڑ روپے لوٹے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details