اردو

urdu

By

Published : Jun 21, 2021, 9:53 AM IST

ETV Bharat / bharat

International Yoga Day 2021: یوگا کا عالمی دن 21 جون کو ہی کیوں مناتے ہیں؟

یوگا کا عالمی دن (International yoga day 2021) ہر سال 21 جون کو منایا جاتا ہے، اس دن طلوع آفتاب جلدی اورغروب آفتاب دیر سے ہوتا ہے۔ یوگا سب سے پہلے سنہ 2015 میں منایا گیا تھا۔ 11 دسمبر 2014 کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 21 جون کو یوگا کو عالمی دن کے طور پر منانے کا اعلان کیا تھا۔ اس کے بعد سے بھارت سمیت پوری دنیا اس دن کو 'یوگا ڈے' کے طور پرمناتی ہے۔

why celebrate  international yoga day on June 21?
یوگا کا عالمی دن 21 جون کو ہی کیوں مناتے ہیں؟

اس سال ساتویں یوگا کا عالمی دن (International yoga day 2021) 21 جون کو منایا جارہا ہے۔ یوگا ہماری زندگی کا ایک اہم حصہ بن گیا ہے۔ زندگی میں خود کو صحتمند رکھنے کے لیے یوگا بہت ضروری ہے۔

کورونا کے دور میں یوگا کی اہمیت پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ گئی ہے۔ یوگا لوگوں کو ذہنی اور جسمانی طور پر صحت مند بننے میں مدد فراہم کر رہا ہے۔

یوگا کا عالمی دن

یوگا کے عالمی دن کی شروعات بھارت میں سال 2015 میں ہوئی تھی۔ 11 دسمبر 2014 کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 21 جون کو یوگا کا عالمی دن کے طور پر اعلان کیا۔ اس کے بعد سے بھارت سمیت پوری دنیا اس دن کو 'یوگا کا عالمی دن' کے طور پر مناتی ہے۔

بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اس کے متعلق اپنی تجویز بھی پیش کی تھی جس کے بعد 2015 سے عالمی سطح پر یوگا کے عالمی دن کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

یوگا کا عالمی دن

اس سال یوگا کا تھیم کیا ہے؟

اس سال کا مرکزی خیال ہے ’’یوگا فار ویلنیس‘‘ (صحت مندی کیلئے یوگا) جو جسمانی اور ذہنی صحت مندی کیلئے یوگا کرنے پر توجہ مرکوز کرتا ہے، اس سال عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر یوگا کے موضوع کو رکھا گیا ہے۔

21 جون کو ہی یوگا منانے کی وجہ:

21 جون کو اس دن کو منانے کی ایک خاص وجہ یہ بھی ہےکہ بھارتی ثقافت کے مطابق موسم گرما میں محلول رہنے کے بعد، سورج دکھشنیان بن جاتا ہے۔ اس دن شمالی نصف کرہ کو زیادہ سے زیادہ سورج کی روشنی ملتی ہے۔ سال کے 365 دن میں سے 21 جون سال کا سب سے طویل دن ہوتا ہے۔ کیونکہ 21 جون کو سورج جلد طلوع ہوتا ہے اور دیر سے ڈوبتا ہے۔ یہ بھی کہا جاتا ہے کہ اگر اس دور میں کوئی سادھنا کی جائے تو فطرت بھی انسان کو روحانی مقاصد تک پہنچنے میں بھی مدد دیتی ہے۔ اسی وجہ سے 21 جون کو 'یوگا کا عالمی دن' کے طور پر منایا جاتا ہے۔

پہلی مرتبہ یوگا کب منایا گیا:

سب سے پہلے بھارت کے موجودہ وزیر اعظم نریندر مودی نے 27 ستمبر 2014 کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اپنے خطاب کے دوران تجویز پیش کی تھی۔ جس کے بعد 11 دسمبر 2014 کو وزیر اعظم مودی کی اس قرار داد کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے اکثریت سے منظور کیا اور 21 جون 2015 کو پہلی مرتبہ یوگا کا عالمی دن منایا گیا۔

یوگا کی بنیادی باتیں:

یوگا جسم، دماغ، روح اور فرد کی توانائی کی سطح پر کام کرتا ہے۔ اس کی چار وسیع درجہ بندی کی گئی ہے، جن میں کرم یوگا (جسم کا استعمال)، بھکتی یوگا (جذبات کا استعمال)، گیان یوگا (دماغ اور عقل کا استعمال) اور کریا یوگا (توانائی کا استعمال) شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:

International Yoga Day: عالمی یوگا ڈے کے موقع پر وزیر اعظم کا قوم سے خطاب

یوگا کی اہمیت:

یوگا بھارت کا تحفہ ہے اس میں کوئی شک نہیں۔ یوگا ایک ایسی نعمت ہے کہ اگر زندگی میں اس پر عمل کیا جائے تو انسان صحت مند ہونے کے ساتھ ساتھ مثبت توانائی سے بھی لبریز ہوجاتا ہے۔ یوگا ایک ایسی سائنس ہے جو انسان کو ذہنی، جسمانی اور جذباتی طور پر مضبوط بناتا ہے۔ یوگا جدید دور میں تناؤ اور اضطراب کو کم کرنے کا ایک علاج ہے۔ کہا جاتا ہے کہ 'کرو یوگا رہو نیروگ' صرف نعرہ ہی نہیں ہے بلکہ یہ سچ کے قریب بھی ہے۔ یوگا جسم کی سرگرمی بڑھانے اور بہتر صحت کے لیے بہت ضروری سمجھا جاتا ہے۔

یوگا کی مختصر تاریخ:

یوگ لفظ سنسکرت سے ماخوذ ہے جس کے معنی انفرادی شعور کے ہیں۔ بھارت میں یوگا کی تاریخ پانچ ہزار سال پرانی ہے۔ اس کو جسم اور روح کے مابین ہم آہنگی کی ایک حیرت انگیز سائنس سمجھا جاتا ہے۔ یوگ کی مبینہ کہانیوں کے مطابق شیو نے پہلے اپنے سات شاگردوں کو یوگا کا علم دیا تھا۔

بھارت میں یوگا کا آغاز ویدک دور سے ہی سمجھا جاتا ہے۔ یوگا کے وجود کے تاریخی ثبوت ویدک سے پہلے (2700 قبل مسیح) میں اور اس کے بعد پتنجلی کے دور تک دیکھنے کو ملتے ہیں۔ مہارشی پتنجلی نے 'یوگاسوتر' کے نام سے ایک کتاب مرتب کی ہے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ یہ کتاب 2200 سال پہلے لکھی گئی تھی۔ یوگا ودیا میں شیو کو پہلے یوگی یا آدی یوگی اور پہلے گرو یا آدی گرو کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details