ممبئی: شیوسینا رکن اسمبلی رمیش لٹکے کی موت کے بعد ممبئی میں ماہ نومبر میں ہونے والے ضمنی انتخاب سے قبل شیو سینا کے دونوں گروپ نے انتخابی نشان تیر کمان پر اپنا اپنا دعوی پیش کیا ہے۔ توقع ہے کہ الکشن کمیشن جلد ہی اس معاملے پر اپنا فیصلہ دےگی۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کی قیادت والے گروپ نے آج الیکشن کمیشن کو بتایا کہ ایکناتھ شندے کی قیادت والا گروپ کمان اور تیر کے نشان پر دعویٰ نہیں کر سکتا کیونکہ وہ اور ان کے کیمپ کے دیگر اراکین اسمبلی و دیگر نے 'رضاکارانہ طور پر پارٹی چھوڑی تھی۔' شندے نے جون میں وزیر اعلیٰ کا عہدہ اس وقت سنبھالہ تھا جب سینا کے ایم ایل ایز کی اکثریت نے بی جے پی کی حمایت سے ٹھاکرے کو ہٹانے میں ان کا ساتھ دیا تھا، جب کہ اسمبلی اور پارلیمنٹ میں، شندے گروپ نے سینا کے زیادہ تر اراکین کو اپنے گروپ میں شامل کر لیا ہے، ادھو ٹھاکرے تکنیکی طور پر پارٹی کے سربراہ بنے ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ ایکناتھ شندے گروپ نے اندھیری ایسٹ حلقہ کے ضمنی انتخاب کے لیے تیر کمان پر اپنا دعوی پیش کیا تھا، جس پر الیکشن کمیشن نے ٹیم ٹھاکرے کو اس ہفتے کے آخر تک کا وقت دیا تھا لیکن انہوں نے ایک دن قبل آج ہی اپنا جواب داخل کر دیا۔ ذرائع کے مطابق شیوسینا کے ایکناتھ شندے گروپ نے بھی آج ہی جمعہ کو الیکشن کمیشن سے ملاقات کرنے کے لیے رجوع کیا ہے۔ نشان پر شندے گروپ کے دعوے کو بنیادی طور پر ٹھاکرے گروپ کو 'تیر اور کمان' سے نہ ملنے کی کوشش کے طور پر دیکھا گیا تھا، اور اس طرح "حقیقی" سینا کے بارے میں حتمی فیصلہ ہونے تک اسے التواء میں رکھا جانے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Shiv Sena demand for special status شیوسینا کا جموں و کشمیر کو خصوصی درجہ دینے کا مطالبہ
اس انتخاب میں شندے گروپ نے اپنا کوئی امیدوار نہیں اتارا ہے البتہ بی جے پی کے امیدوار کو ہی حمایت دی ہے جبکہ ٹھاکرے گروپ نے آنجہانی رکن اسمبلی کی بیوہ کو اپنا امیدوار بنائے جانے کا اعلان کیا ہے۔