اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

بھارت میں کورونا ویکسین کے ہنگامی استعمال کا خیر مقدم

کورونا ویکسین کے ہنگامی استعمال کو منظوری دینے کےفیصلے کا ڈبلیو ایچ او نے خیرمقدم کیا، ڈبلیو ایچ او نے کہا کہ جنوب مشرقی ایشیاء کے خطے میں کورونا ویکسین کے ہنگامی استعمال کو سب سے پہلے منظوری بھارت میں دی گئی ہے۔

بھارت میں کورونا ویکسین کے ہنگامی استعمال کا خیر مقدم
بھارت میں کورونا ویکسین کے ہنگامی استعمال کا خیر مقدم

By

Published : Jan 3, 2021, 4:10 PM IST

عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے بھارت میں کورونا وائرس کووڈ 19 کی دو ویکسین کے ہنگامی استعمال کو منظوری دیے جانے کے سنٹرل ڈرگس اسٹینڈرڈز کنٹرولر آرگنائزیشن (سی ڈی ایس سی او) کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔



عالمی ادارۂ صحت میں مشرقی ایشیاء خطے کی ریجنل ڈائریکٹر ڈاکٹر پونم کھیترپال سنگھ نے کہا کہ' بھارت میں کورونا ویکسین کے ہنگامی استعمال کو منظوری دیے جانے کا فیصلہ قابل خیرمقدم ہے۔ ڈبلیو ایچ او نے کہا کہ جنوب مشرقی ایشیاء کے خطے میں کورونا ویکسین کے ہنگامی استعمال کو سب سے پہلے منظوری بھارت میں دی گئی ہے ۔ بھارت کا یہ فیصلہ اس خطے میں کورونا کے خلاف جنگ کو تقویت دے گا ۔

مزید پڑھیں:کوویکسین اور کووی شیلڈ کے ہنگامی استعمال کی منظوری


ڈاکٹر کھیترپال نے کہا کہ' ترجیحی بنیادوں آبادی کے گروپوں کے ٹیکہ کاری کے ساتھ دیگرطبی اقدامات پر عمل کرنے اورعوامی شمولیت سے کورونا کے اثرات کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details