نئی دہلی:کورونا وبا کے بعد عالمی صحت ادارہ (ڈبلیو ایچ او) کے جنوب مغرب علاقے کی 75ویں علاقائی کمیٹی کی میٹنگ پیر سے بھوٹان میں ہوگی۔ ڈبلیو ایچ او کی اعلی فیصلہ کرنے والی سالانہ میٹنگ 5 ستمبر سے 9 ستمبر تک ہوگی۔ میٹنگ میں صحت اور دیگر مسئلوں پر بات ہوگی۔ ڈبلیو ایچ او کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مٹینگ میں وز یر صحت، اعلی افسر اور صحت کے مدد گار شامل ہوں گے۔
وہ کووڈ۔19وبا کے مدے نظر بنیادی طبی دیکھ بھال کے ذریعے سے عالمی صحت کوریج اور صحت کے حفاظت کو حاصل کرنے کے لیے مختلف مدوں پے بات چیت کریں گے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ میٹنگ میں اٹھائے جانے والے دیگر مختلف مسئلوں میں غیر متعدی بیماریوں کے لیے تیزی سے منصوبہ بندی، ٹی بی کے آخری مقصد کو پورا کرنے کے لیے ملک میں ترقی، سروائکل کینسر کے خاتمے میں تیزی لانے اور صحت سے تعلق رکھنے والے افراد کی تعلیم و تربیت کو مضبوط کرنا شامل ہے۔