اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

آسام کا نیا وزیراعلیٰ کون ہوگا، دہلی میں مشاورتی اجلاس جاری - etv bharat urdu news

بی جے پی کی اعلیٰ قیادت آسام میں وزیراعلیٰ کا چہرہ بدل سکتی ہے۔ ذرائع کے مطابق ہیمنت بسوا سرما کو آسام کا وزیراعلیٰ بنایا جاسکتا ہے۔ اس کی وجہ سے دہلی میں بی جے پی صدر جے پی نڈا کی رہائش گاہ پر مشاورتی اجلاس جاری ہے۔

آسام کا نیا وزیراعلیٰ کون ہوگا، دہلی میں مشاورتی اجلاس جاری
آسام کا نیا وزیراعلیٰ کون ہوگا، دہلی میں مشاورتی اجلاس جاری

By

Published : May 8, 2021, 2:47 PM IST

آسام اسمبلی انتخابات کے نتائج کا اعلان ہونے کے بعد ریاست کے نئے وزیراعلیٰ کے حوالے سے صورتحال ابھی تک واضح نہیں ہوسکی ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ بی جے پی کے نئے چہرے پر اندر ہی اندر مشورہ چل رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بی جے پی کے صدر جے پی نڈا نے ہفتہ کے روز آسام کے وزیراعلیٰ سربانند سونووال اور وزیر ہیمنت بسوا سرما کو بلایا ہے۔ دونوں ہی رہنما دہلی پہنچ گئے ہیں۔

  • آسام کا اگلا وزیراعلیٰ کون ہوگا

ممکنہ طور پر بی جے پی کی مرکزی قیادت نے سربانند سونووال، ہیمنت بسوا سرما کو دہلی طلب کیا ہے تاکہ اس موضوع پر بات کرسکیں۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کی زیرقیادت اتحاد نے آسام میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں کامیابی حاصل کی ہے۔ ذرائع کے مطابق سونووال اور سرما ہفتے کے روز بی جے پی صدر جے پی نڈا، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، بی جے پی کے جنرل سکریٹری بی ایل سنتوش اور دیگر رہنماؤں سے ملاقات کررہے ہیں۔

خبر کے مطابق وزیر داخلہ امت شاہ اور ہیمنت بسوا سرما بی جے پی صدر جے پی نڈا کی رہائش گاہ پہنچ گئے ہیں۔ اسی دوران وزیر اعلیٰ سربانند سونووال ابھی تک نڈا کی رہائش گاہ نہیں پہنچ سکے ہیں۔ جب کہ تنظیم کے جنرل سکریٹری بی ایل سنتوش نڈا کی رہائش گاہ پہنچ گئے ہیں۔

  • ہیمنت کو بنایا جاسکتا ہے نیا وزیراعلیٰ

ذرائع کے مطابق ہیمنت بسوا سرما کو آسام کا نیا وزیر اعلیٰ بنایا جاسکتا ہے۔ ہیمنت بسوا سرما بی جے پی صدر جے پی نڈا کی رہائش گاہ پرپہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ فی الحال یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی اجلاس میں شریک ہوں گے یا نہیں۔

دوسری جانب ان تمام قیاس آرائیوں کے درمیان آسام بی جے پی کے ترجمان روپم گوسوامی نے کہا ہے کہ سونووال اور ہیمنت سرما اگلی حکومت کے قیام پر تبادلہ خیال کے لئے ہفتے کے روز نئی دہلی روانہ ہوں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details