کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ گجرات میں منشیات مسلسل پکڑی جا رہی ہیں لیکن مافیا کے خلاف کارروائی نہیں ہو رہی ہے، اس لیے حکومت کو بتانا چاہیے کہ وہاں منشیات اور شراب مافیا کو تحفظ کون دے رہا ہے۔
Congress Demands Probe In Gujarat Hooch Tragedy
مسٹر گاندھی نے کہا کہ گجرات کی بندرگاہ پر تین بار بڑی مقدار میں منشیات پکڑی گئی ہیں لیکن اس کے باوجود منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی نہیں کی جارہی ہے۔ سوال یہ ہے کہ آخرگجرات کی نوجوان نسل کو منشیات کے دلدل میں کیوں دھکیلا جا رہا ہے؟
مسٹر گاندھی نے ٹویٹ کیا، "گجرات کے موندرا پورٹ پر منشیات برآمد ہوئی - 21 ستمبر کو 3000 کلو گرام، جس کی قیمت 21000 کروڑ روپے، 22 مئی کو 56 کلو گرام مالیت 500 کروڑ روپے، 22 جولائی کو75 کلو گرام قیمت 375 کروڑ روپے ۔ ڈبل انجن والی حکومت میں بیٹھے کون لوگ ہیں جو ڈرگ شراب مافیا کو مسلسل تحفظ دے رہے ہیں۔ گجرات کے نوجوانوں کو نشے میں کیوں دھکیلاجارہا ہے؟
مزید پڑھیں:Illicit liquor in Gujarat: گجرات میں غیر قانونی شراب سے 36 افراد ہلاک
انہوں نے سوال کیا، "میرا سوال: ایک ہی بندرگاہ پر تین بارڈرگ برآمد ہونے کے باوجود اسی پورٹ پر مسلسل ڈرگ کیسے اتررہی ہے۔ کیا گجرات میں امن و امان ختم ہے؟ مافیا کو قانون کا کوئی خوف نہیں یا یہ مافیا کی حکومت ہے۔
یواین آئی