اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

طالبان کے سپریم کمانڈر کہاں ہیں؟

طالبان کے امیر المومنین ہیبت اللہ اخونزادہ سے متعلق ابھی بھی کچھ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ وہ کہاں ہیں؟ طالبان کی جانب سے ہیت اللہ کی اب تک صرف ایک تصویر نشر کی گئی ہے۔ وہ عوام کے سامنے کبھی نہیں آئے۔ طالبان کے امیر المومنین کے ٹھکانے سے متعلق بھی معلومات واضح نہیں ہیں۔

Where is the Supreme Commander of the Taliban
طالبان کے امیر المومنین ہیبت اللہ اخونزادہ

By

Published : Aug 29, 2021, 2:16 PM IST

افغانستان پر کنٹرول کے بعد سے طالبان کے اکثر رہنما کابل واپس آ چکے ہیں تاہم طالبان کے امیر المومنین ہیبت اللہ اخونزادہ سے متعلق ابھی بھی کچھ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ وہ کہاں ہیں۔

میڈیا ذرائع کے مطابق کابل قبضے کے بعد معاملات سنبھالنے سے متعلق سپریم کمانڈر ہیبت اللہ کے چند پیغامات ہی سامنے آئے ہیں۔ ان کے بارے میں کوئی جانکاری نہیں ہے کہ وہ کابل واپس آ چکے ہیں یا نہیں۔

طالبان کی جانب سے ہیت اللہ کی اب تک صرف ایک تصویر نشر کی گئی ہے۔ وہ عوام کے سامنے کبھی نہیں آئے۔ طالبان کے امیر المومنین کے ٹھکانے سے متعلق بھی معلومات واضح نہیں ہیں۔

طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد سے جب سپریم کمانڈر کے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے کہاکہ آپ جلد ہی انہیں دیکھیں گے۔ اپنے سینیئر رہنماؤں کو پوشیدہ رکھنا طالبان کی خاصیت ہے۔ ملا عمر کے بارے میں بھی کہا جاتا تھا کہ وہ کبھی کبھار قندھار چھوڑ کر کابل جایا کرتے تھے۔ ایسے موقع پر جب طالبان میدان جنگ سے نکل کر حکومت کی باگ ڈور سنبھالنے جا رہے ہیں، کسی بھی قسم کی طاقت کا خلا تحریک کو غیر مستحکم کرسکتا ہے۔

Taliban Leaders: طالبان کے اہم رہنما کون؟

واضح رہے کہ افغانستان میں طالبان کی تحریک کے بانی اور سابق سپریم کمانڈر ملا عمر کے انتقال کے بعد ملا اختر منصور کو تحریک کا سربراہ مقرر کیا گیا تھا، جو بعد میں امریکی ڈرون حملے میں ہلاک ہو گئے تھے، 2016 میں ہیبت اللہ اخونزادہ کو نیا امیر مقرر کیا گیا۔

امریکی تھنک ٹینک انٹرنیشنل کرائسس گروپ کے ایشیا پروگرام کی سربراہ لارل ملر کا کہنا ہے کہ ہیبت اللہ اخونزادہ بھی ملا عمر کے طرز عمل سے متاثر دکھائی دیتے ہیں۔

(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details