اردو

urdu

By

Published : Oct 30, 2021, 2:37 PM IST

ETV Bharat / bharat

پالیسی فیصلے کرتے وقت ہم نے یہ کبھی نہیں سوچا کی انتخابات میں کامیاب ہوں گے یانہیں: شاہ

وزیر داخلہ امت شاہ آج اترا کھنڈ کے جیلی گراونڈ ہوائی اڈے پر پہنچنے۔ جہاں پر ریاست کے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی، اسمبلی اسپیکر پریم چند اگروال اور بی جے پی کے ریاستی صدر مدن کوشک نے ان کا خیرمقدم کیا۔

شاہ
شاہ

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ہفتہ کہا کہ پالیسی فیصلے لیتے وقت ہم نے یہ کبھی نہیں سوچا کہ ایسا کرنے سے ہم انتخابات جیت پائیں گے یا نہیں۔امت شاہ آج یہاں کئی اسکیموں کا افتتاح کریں گے۔ وہ یہاں ایک جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ وہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کور کمیٹی کی میٹنگ میں بھی شرکت کریں گے۔

امت شاہ ریاست اترا کھنڈ کے جیلی گراونڈ ہوائی اڈے پر پہنچنے پر ریاست کے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی، اسمبلی اسپیکر پریم چند اگروال اور بی جے پی کے ریاستی صدر مدن کوشک نے ان کا خیرمقدم کیا۔

اس موقع پر ایم ایل اے مسٹر کھجانداس، میئر رشیکیش انیتا ممگائی، بی جے پی کے ریاستی جنرل سکریٹری تنظیم اجے کمار ، بی جے پی کے ریاستی جنرل سکریٹری سریش بھٹ، کلدیپ کمار، پولیس کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی پی) اشوک کمار، ضلع مجسٹریٹ دہرادون ڈاکٹر آر راجیش کمار اور ڈی آئی جی جنمےجے کھنڈوری نے بھی مرکزی وزیر داخلہ کا استقبال کیا۔

میڈیا سے مختصر بات چیت میں مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ پالیسی فیصلے لیتے وقت ہم نے کبھی نہیں سوچا کہ ایسا کرنے سے ہم انتخابات جیت پائیں گے یا نہیں۔ وزیر اعظم مودی جی کی ایک ہی سوچ رہتی ہے کہ اس سے جو مستفدین ہیں، ان کا فائدہ ہوگا یا نہیں۔

انہوں نے کہا کہ مکمل اکثریت کا مطلب استحکام اور آزادی سے حکومت کرنے کا حق ہوتاہے۔ مکمل اکثریت کا مطلب کرپشن سے پاک حکمرانی کا حق ہے۔ مکمل اکثریت کا مطلب زمین پر’ انتودیا‘ کی پالیسی کو نافذ کرنا۔


انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک کے بہت سے مسائل کو ان کی روایتی شکل سے الگ کرکے دیکھا اور ان کا مستقل حل بھی تلاش کیا۔ مودی جی نے زراعت، اقتصادی، دفاعی اور داخلی سلامتی، ہر شعبے میں اور سماجی انصاف اور غربت کے خاتمے کی سمت میں بے مثال اصلاحات کی ہیں۔



یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details