فرخ آباد: ریاست اترپردیش کے ضلع فرخ آباد کے رہائشی محمد جمال نے ایک پاکستانی لڑکی سے شادی کرکے بھارت پاکستان کے رشتوں میں مٹھاس پیدا کرنے کی کوشش کی ہے۔ دونوں میں تین سال قبل فیس بک اور واٹس ایپ کے ذریعے دوستی ہوئی تھی۔ اس کے بعد دونوں کے درمیان محبت ہوگئی۔ جب دونوں کے گھر والوں کو اس بات کا علم ہوا تو دونوں کے گھر والے شادی کے لیے راضی ہو گئے۔ محمد جمال کے اہل خانہ 7 جون کو پاکستان کے لئے روآنہ ہوئے اور 10 جون کو وہاں پہنچ گئے۔ محمد جمال اور ارم کی شادی 17 جون کو کراچی کے غریب آباد میں ہوئی۔ UP man marries Pak girl after Facebook friendship
ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے محمد جمال کے والد علیم الدین نے کہا کہ میرا بیٹا زردوزی کا کام کرتا ہے۔ تین سال قبل فیس بک کے ذریعے اس کی ایک پاکستانی لڑکی ارم سے بات چیت ہوئی تھی۔ کچھ دنوں کے بعد مجھے معلوم ہوا کہ ارم کراچی کے غریب آباد کی رہائشی شہزاد کی بیٹی ہے جو کہ میری دور کی رشتہ دار بھی لگتی ہے۔ اس کے بعد وہ شادی پر راضی ہو گئے۔
انہوں نے بتایا کہ حال ہی میں محمد جمال تنہا پاکستان گئے۔ ان کی والدہ خرابی صحت کے باعث شادی میں شرکت نہیں کر سکیں۔ 17 جون کو کامیاب طریقے سے ان کی شادی ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ محمد جمال نے مدرسہ سے تعلیم حاصل کی ہے۔ وہ زیادہ تعلیم یافتہ نہیں ہے۔ محمد جمال نے صرف ساتویں جماعت تک تعلیم حاصل کی ہے۔ جمال انٹرنیٹ کے ذریعے ارم سے رابطے میں آیا۔ دونوں نے شادی کرنے کا فیصلہ کر لیا تھا۔ پھر دونوں خاندانوں میں بات چیت کے بعد شادی پر رضامندی ہوئی۔