اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

تاریخ کے آئینے میں آج کا دن

بھارتی اور عالمی تاریخ میں 15 اگست کے چند اہم واقعات درج ذیل ہیں:-

By

Published : Aug 15, 2021, 6:49 AM IST

تاریخ کے آئینے میں آج کا دن
تاریخ کے آئینے میں آج کا دن

  • 1519: پناما شہر قائم ہوا۔
  • 1854: ایسٹ انڈیا ریلوے نے کلکتہ (کولکاتہ) سے ہگلی تک پہلی پسنجر ٹرین چلائی۔
  • 1886: بھارت کے عظیم سنت اور مفکر گرو رام کرشن پرم ہنس عرف گدادھر چٹرجی کا انتقال ہوا۔
  • 1947:بھارت کو برطانوی حکومت سے آزادی ملی۔
  • 1947: پنڈت جواہر لال نہرو نے آزاد بھارت کے پہلے وزیر اعظم کے طور پر حلف لیا۔
  • 1947: دفاعی بہادری ایوارڈز پرم ویر چکر، مہا ویر چکر اور ویر چکر کی تشکیل ہوئی
  • 1950: بھارت میں 8.6 شدت کے زلزلے سے 20 سے 30 ہزار افراد ہلاک ہوئے۔
  • 1971: بحرین نے برطانوی حکومت سے آزادی حاصل کی۔
  • 1972: پوسٹل انڈیکس نمبر (پن کوڈ) نافذ کیا گیا۔
  • 1975: بنگلہ دیش میں فوجی انقلاب آیا۔
  • 1982: ملک بھر میں رنگین نشریات اور ٹی وی کا قومی پروگرام شروع ہوئے۔
  • 1990: زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل آکاش کا کامیاب تجربہ کیا گیا۔
  • 2004: لارا تیز ترین 10 ہزار رن بنانے والے بلے باز بنے۔
  • 2007: جنوبی امریکی ملک پیرو کے مرکزی ساحل میں آئے 8.0 شدت کے زلزلے میں 500 سے زائد افراد کی موت ہوئی۔
  • 2008: صدر پرتیبھا پاٹل نے یوم آزادی کے موقع پر پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس میں مجاہد آزادی شہید بھگت سنگھ کے مجسمے کی نقاب کشائی کی۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details