نئی دہلی: شردھا والکر قتل کیس کے ملزم آفتاب امین پونا والا کی پولیس حراست میں منگل کو دہلی کی ایک عدالت نے مزید چار دن کی توسیع کر دی۔ 28 سالہ آفتاب نے مبینہ طور پر شردھا والکر کا گلا گھونٹ دیا تھا اور اس کے جسم کے 35 ٹکڑے کر دیے تھے۔ منگل کے روز آفتاب کی پانچ روزہ پولیس حراست ختم ہونے کے بعد اسے خفیہ طور پر عدالت میں پیش کیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق اس دوران آفتاب نے عدالت کو بتایا کہ جو کچھ ہوا وہ ہیٹ آف دی مومینٹ تھا یعنی غصہ میں قتل ہوا تھا۔ Shraddha Murder Case
عدالت نے آفتاب سے پولیس کے تھرڈ ڈگری اقدامات کے بارے میں پوچھا۔ آفتاب نے عدالت کو بتایا کہ وہ ٹھیک ہے اور تفتیش میں تعاون کر رہا ہے۔ اس نے کہا کہ تھرڈ ڈگری کے اقدامات کا استعمال نہیں کیا گیا۔ قانونی امداد کے وکیل کے مطابق، آفتاب نے عدالت کو بتایا کہ ''متاثرہ اسے اکساتی تھی اور جو کچھ ہوا وہ ہیٹ آف دی مومینٹ تھا، یعنی اچانک غصہ میں ہوا۔"
وہیں دہلی ہائی کورٹ نے دہلی پولیس سے سی بی آئی کو کیس منتقل کرنے کی درخواست کو خارج کر دیا۔ اس معاملے پر تفتیشی افسر (IO) نے کہا کہ تفتیش جاری ہے اور ملزم کو کچھ جگہوں پر لے جایا جائے گا۔ شردھا قتل کیس میں آفتاب کے قانونی معاون وکیل ابیناش کمار نے بتایا کہ انہوں نے ریمانڈ میں توسیع کی مخالفت کی۔ سماعت کے دوران کمار نے یہ بھی کہا کہ آفتاب کو اس واقعہ کو یاد کرنے میں دشواری ہو رہی ہے کیونکہ وہ ابھی ابھی یہاں آیا تھا۔