اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Today in History: عالمی تاریخ میں آج کا دن - تاریخ میں 6 مارچ کے چند اہم ترین واقعات

بھارت اور عالمی تاریخ میں 6 مارچ کے چند اہم ترین واقعات درج ذیل ہیں: What Happened Today World in History

عالمی تاریخ میں آج کا دن
عالمی تاریخ میں آج کا دن

By

Published : Mar 6, 2022, 7:26 AM IST

1508: کابل میں ہمایوں کی پیدائش۔

1775: رگھوناتھ راؤ اور انگریزوں کے درمیان سورت کا معاہدہ ہوا۔

1902: اسپین میں مشہور فٹ بال کلب 'میڈرڈ کلب' کی بنیاد رکھی گئی۔

1903: جاپان کی مہارانی کوجن کی پیدائش۔

1915: مہاتما گاندھی اور رابندر ناتھ ٹیگور کی پہلی بار شانتی نکیتن میں ملاقات۔

1924: مصری حکومت نے 14ویں صدی میں مصر کے حکمران توتن خامن کی ممی کو ننگا کیا۔ زمین میں دبی اس ممی کو برطانیہ کے نامور ماہر آثار قدیمہ ہاورڈ کارٹر نے 1922 میں دریافت کیا تھا۔

1928: مشہور گجراتی ادیب مہی پترو کا انتقال۔

1945:، نامور ماہر تعلیم، سیاست دان، مصنف اور کانگریس کے رکن سید احمد کی پیدائش۔

1957: وزیر اعظم وامے کروما کی قیادت میں گھانا آزاد ملک بن گیا۔

1961: ٹائمز آف انڈیا گروپ نے مالیاتی معاملات پر ملک کا پہلا اخبار 'دی اکنامک ٹائمز' بمبئی (اب ممبئی) سے شائع کرنا شروع کیا۔

1962: مجاہد آزادی امبیکا چکرورتی کا انتقال۔

1967: جوزف اسٹالن کی بیٹی سویتلانا بھارت میں روسی سفارت خانے کے ذریعے امریکہ پہنچی۔

1969: روسی مصور نادیہ رشیوا انتقال کر گئیں۔

1991: وزیر اعظم چندر شیکھر نے استعفیٰ دیا۔

1995: جنوبی بھارت میں ہندی پروپیگنڈہ تحریک کے منتظم موتوری ستیہ نارائن کی موت۔

1998: ویربھدر سنگھ نے ہماچل پردیش میں کانگریس کی حکومت بنائی۔

2009: تین دہائیوں تک بھارتی فضائیہ کی خدمت کرنے کے بعد مگ 23 لڑاکا طیارے نے اپنی آخری پرواز کی۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details