اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

عالمی تاریخ میں آج کا دن - بھارتی تاریخ

بھارتی اور عالمی تاریخ میں 20 اکتوبر کے چند اہم واقعات درج ذیل ہیں۔

عالمی تاریخ میں آج کا دن
عالمی تاریخ میں آج کا دن

By

Published : Oct 20, 2021, 7:18 AM IST

1568 - شہنشاہ اکبر نے چتور گڑھ پر حملہ کیا۔

1740 - ماریا تھریسا آسٹریا، ہنگری اور بوہیمیا کی حکمران بنیں۔

1774 - کولکاتہ ( کلکتہ) بھارت کا دارالحکومت بنا۔

1822 - لندن سنڈے ٹائمز کا پہلا شمارہ شائع ہوا۔

1880 - ایمسٹرڈیم اوپن یونیورسٹی کا قیام عمل میں آیا۔

1904 - چلی اور بولیویا نے امن و دوستانہ معاہدے پر دستخط کیے۔

1905 - روس میں 11 روزہ تاریخی ہڑتال کا آغاز ہوا۔

1946 - ویت نام کی ڈیموکریٹک ریپبلکن حکومت نے 20 اکتوبر کو یوم ویتنام خواتین قرار دیا۔

1947 - امریکہ اور پاکستان نے پہلی بار سفارتی تعلقات قائم کئے۔

1962 - چین نے بھارت پر حملہ کیا اور اروناچل پردیش کے راستے بھارت میں داخل ہونے کی کوشش کی۔

1963 - جنوبی افریقہ میں نیلسن منڈیلا اور آٹھ دیگر کے خلاف کیس شروع ہوا۔ سید برے نے صومالیہ کو سوشلسٹ ریاست قرار دیا۔

1991 - بھارت کے اترکاشی میں آئے 6.8 شدت کے زلزلے میں 1000 سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔

1995 - اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا خصوصی گولڈن جوبلی اجلاس شروع ہوا۔

1995 ۔ سری لنکا کرکٹ ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر شارجہ کپ فائنل ٹرافی حاصل کی۔

1998 - مالدیپ کے صدر عبدالقیوم پانچویں مرتبہ صدر منتخب ہوئے۔

2004 - بنگلہ دیش میں تین سابق فوجی افسران کو سزائے موت سنائی گئی۔

2004 ۔ ایلن ہولنگ ہورسٹ کو برطانیہ کا اعلی ادبی اعزاز سے نوازا گیا۔

2007 - علی لاریجانی کے استعفیٰ کے بعد ایران کے نائب وزیر خارجہ سعید جلالی نئے چیف ایٹمی مذاکرات کار بنے۔

2007 ۔ امریکی صدر جارج ڈبلیو بش نے میانمار کے فوجی حکمرانوں کے خلاف نئی پابندیوں کا اعلان کیا۔

2011 - لیبیا پر 40 سال تک حکومت کرنے والے تاناشاہ محمد قذافی خانہ جنگی میں مارے گئے۔

مزید پڑھیں:۔تاریخ میں آج کا دن!

(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details