اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

تاریخ میں آج کا دن!

بھارت اور عالمی تاریخ میں 19 اکتوبر کے چند اہم ترین واقعات درج ذیل ہیں۔

تاریخ میں آج کا دن
تاریخ میں آج کا دن

By

Published : Oct 19, 2021, 7:27 AM IST

بھارت اور عالمی تاریخ میں 19 اکتوبر کے چند اہم ترین واقعات درج ذیل ہیں:

  • 1689 - سمبھا جی کی بیوہ اور ان کے بچے نے اورنگ زیب کے سامنے قلعہ رائے گڑھ میں ہتھیار ڈالے۔
  • 1889 - فرانسیسی رہنما نپولین بوناپارٹ نے روسی دارالحکومت سے اپنی فوج واپس بلا لی۔
  • 1933 - جرمنی اتحادیوں کے معاہدے سے باہر آیا۔
  • 1924 - شاہ عبدالعزیز نے اپنے آپ کو مکہ کے مقدس مقامات کا محافظ قرار دیا۔
  • 1950 - مدر ٹریسا نے کلکتہ (انڈیا) میں مشنریز آف چیریٹی کی بنیاد رکھی۔
  • 1952 - سری رامولو پوٹی نے علیحدہ آندھرا ریاست کے لیے آمرن انشن شروع کیا۔
  • 1970 - بھارت میں تیار کیا گیا پہلا مگ 21 طیارہ بھارتی فضائیہ میں شامل کیا گیا۔
  • 1983 - بھارت نژاد امریکی شہری ڈاکٹر ایس۔ چندر شیکھر کو ایک اور امریکی سائنسدان پروفیسر ولیمز فولر کو طبیعیات کا نوبل انعام ملا۔
  • 1994 - شمالی کوریا اور امریکہ نے جینیوا میں جزیرہ نما کوریا کو ایٹمی ہتھیاروں کے پھیلاؤ سے پاک رکھنے کے لیے ایک تاریخی معاہدے پر دستخط کئے۔
  • 2003 - پوپ جان پال دوم نے مدر ٹریسا کو مبارک قرار دیا۔ یہ سینٹ کا لقب دیے جانے کی طرف پہلا قدم ہے۔
  • 2004 - امریکی وزیر خارجہ کولن پاول نے انکشاف کیا کہ ہندوستان پاکستان جنگ کو امریکی کوششوں سے ٹالا گیا۔
  • 2005 - بغداد میں معزول عراقی صدر صدام حسین کے خلاف مقدمہ شروع ہوا۔
  • 2012 - لبنان کے دارالحکومت بیروت میں بم دھماکے میں آٹھ افراد ہلاک اور 110 دیگر زخمی ہوگئے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details