اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Historical Events on Jan 13: عالمی تاریخ میں آج کا دن

ہندوستانی اور عالمی تاریخ میں 13 جنوری کے چند اہم واقعات درج ذیل ہیں۔ Historical Event on Jan 13

عالمی تاریخ میں آج کا دن
عالمی تاریخ میں آج کا دن

By

Published : Jan 13, 2022, 7:29 AM IST

Updated : Jan 13, 2022, 1:15 PM IST

1607 - اسپین میں دیوالیہ ہونے کے اعلان کے بعد بینک آف جنیوا کا زوال ہوا۔

1709 - مغل شہنشاہ بہادر شاہ اول نے اقتدار کی لڑائی میں اپنے بھائی کمبخش کو حیدرآباد میں شکست دی۔

1818 - ادے پور کے رانا نے میواڑ صوبے کے دفاع کے لیے برطانوی فوج کے ساتھ معاہدے پر دستخط کئے۔

1849 - دوسری اینگلو سکھ جنگ ​​کے دوران چلیاں والا کی مشہور جنگ کا آغاز ہوا۔

1910 - دنیا کا پہلا عوامی ریڈیو نیویارک میں شروع ہوا۔

1915 - اطالوی شہر آویزانو میں آئے تباہ کن زلزلے میں 30 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔

1926 - بالی وڈ کے مشہور فلم پروڈیوسر اور ہدایت کار شکتی سامنت کی پیدائش ہوئی۔

1938 - مشہور سنتور نواز پنڈت شیوکمارکی پیدائش ہوئی۔

1948 - بابائے قوم مہاتما گاندھی نے ہندو مسلم اتحاد کو برقرار رکھنے کے لیے کولکاتا میں ’’آمرن ان شن‘‘ شروع کیا۔

1949 – ہندستان کے پہلے خلاباز راکیش شرما کی پیدائش ہوئی۔

1964 - مغربی بنگال کے کولکاتا میں دو برادریوں کے درمیان فرقہ وارانہ فسادات میں کم از کم 100 افراد ہلاک، 400 سے زائد زخمی ہوئے۔

1988 - چینی صدر چنگ چیانگ کومو کا انتقال ہوا۔

1993 - امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے جنوبی عراق میں 'نو فلائی زون' کا اعلان کیا اور عراق پر فضائی حملے بھی کئے۔

1995 - بیلاروس نیٹو کا 24 واں رکن بنا۔

1999 - نورسلطان نظربایف قازقستان کے دوبارہ صدر منتخب ہوئے۔

2005 - برطانیہ کی سابق وزیر اعظم مارگریٹ تھیچر کے بیٹے مارک تھیچر کو وکٹوریل گیانا میں بغاوت پر اکسانے کا قصوروار ٹھہرایا گیا۔

2006 - برطانیہ نے جوہری پروگرام کے پیش نظر ایران پر فوجی حملے کی تردید کی۔

2007 - خواتین کے تیئں امتیازی سلوک کے خاتمے کے لیے اقوام متحدہ کا 37 واں اجلاس نیویارک میں شروع ہوا۔

2010 - بین الاقوامی مالیاتی بحران کی وجہ سے جرمنی کی معیشت میں سال 2009 کے دوران پانچ فیصد کٹوتی درج کی گئی۔ دوسری جنگ عظیم کے بعد یہ سب سے بڑی گراوٹ ہے۔

2012 - اٹلی کے ساحل پر ایک جہاز کوسٹا کونکارڈیا ڈوب گیا، جس سے 15 افراد ہلاک اور کچھ لاپتہ ہو گئے۔

یو این آئی۔

Last Updated : Jan 13, 2022, 1:15 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details