نئی دہلی: کانگریس لیڈر غلام نبی آزاد نے کانگریس کی بنیادی رکنیت سمیت تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ آزاد نے کانگریس صدر سونیا گاندھی کو اس سلسلے میں 5 صفحات پر مشتمل ایک مکتوب بھی بھیجا ہے۔ انہوں نے مکتوب میں کانگریس میں شامل ہونے سے لے کر چھوڑنے تک کے سفر کے بارے میں بتایا ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے موجودہ کانگریس کے طریقے کار پر بھی تنقید کی ہے۔ Ghulam Nabi Azad Said In Resignation Letter
1- غلام نبی آزاد نے اپنے خط میں راہل گاندھی سے ناراضگی ظاہر کی ہے۔ انہوں نے لکھا کہ راہل گاندھی اپنے اردگرد ناتجربہ کار لوگوں کو رکھتے ہیں اور سینئر لیڈروں کو سائیڈ لائن کرتے ہیں۔ راہل گاندھی پر اس سے قبل بھی پارٹ ٹائم سیاستدان ہونے کا الزام لگتا رہا ہے۔ اس سے قبل ہاردک پٹیل اور ہمنتا بسوا سرما نے ان پر وقت نہ دینے کا الزام لگایا تھا۔
2- غلام نبی آزاد نے سونیا گاندھی کو لکھا کہ نیشنل ورکنگ کمیٹی، جو آل انڈیا نیشنل کانگریس کو چلاتی ہے، قوت ارادی اور صلاحیت کھو چکی ہے۔
3- کانگریس نے بھارت جوڑو یاترا شروع کی ہے اس پر آزاد نے لکھا کہ 'بھارت جوڑو یاترا' شروع کرنے سے قبل پارٹی قیادت کو 'کانگریس جوڑو یاترا' شروع کرنی چاہیے۔