شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کا ایک دور افتادہ گاؤں ووین ملک کا پہلا گاؤں بن گیا ہے جس کی 15 برس اور اس سے زیادہ عمر کی پوری آبادی کورونا ویکسینشن کر دئے گئے ہیں۔Weyan Village Vaccinated
ضلع صدر مقام سے 28 کلومیٹر دور مشہور ہرمکھ چوٹیوں کے دامن میں واقع ووین تک پہنچنے کے لئے طبی عملے کے اہلکاروں کو قریب چودہ کلو میٹر کی مسافت پیدل طے کرنی پڑی تاکہ کم عمر نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کی ویکسینیشن کو ممکن بنایا جا سکے۔
ووین 170 کنبوں پر مشتمل گاؤں ہے جہاں گجر برادری کے لوگ آباد ہیں اور اس گاؤں میں ابھی بھی قریب چار فٹ برف جمع ہے۔
بلاک میڈیکل آفیسر بانڈی پورہ ڈاکٹر مسرت اقبال نے کہا کہ اس گاؤں کا ضلع صدر مقام کے ساتھ کوئی رابطہ سڑک نہیں ہے اور نہ کمیونکیشن کا کوئی بندوبست ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں بانڈی پورہ سے ایک طبی ٹیم کو روانہ کرنی پڑی جس نے وہاں 56 نوجوانوں کو ویکسین لگائے۔