اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

آسمانی بجلی کی زد میں آکر والدین کی موت، آٹھ سالہ بچی یتیم - جوڑے کی موت

ہگلی ضلع کے بالی پور گرام میں آسمانی بجلی کی زد میں آکر کھیت میں کام کر رہے ایک جوڑے کی موت ہو گئی۔ جوڑے کی موت کے بعد ان کی آٹھ سال کی بیٹی یتیم ہو گئی۔

died
died

By

Published : Jun 9, 2021, 7:40 PM IST

مغربی بنگال کے مختلف اضلاع میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش کے درمیان آسمانی بجلی لوگوں پر قہر بن کر ٹوٹ پڑی ہے. علی پور محکمہ موسمیات کی جانب سے ہر شام مختلف اضلاع میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش کی پیشنگوئی کی گئی ہے جو اب تک بالکل درست ثابت ہوئی ہے.

مغربی بنگال کے ہگلی ضلع کے بالی پور گرام میں آسمانی بجلی کی زد میں آکر کھیت میں کام کر رہے ایک جوڑے کی موت ہو گئی. جوڑے کی موت کے بعد ان کی آٹھ سالہ بیٹی یتیم ہو گئی. ہیمنت گوچھیت(43) اور مالی یکا گوچھیت نام کا ایک جوڑا اپنی آٹھ سال کی بچی کو گھر میں رکھ کر تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش کےدوران کھیت میں کام کر رہا تھا.

اسی دوران اس جوڑے پر آسمانی بجلی گر پڑی. موقع پر ہی دونوں کی موت ہو گئی. پاس پڑوس کے لوگوں کی مدد سے میاں بیوی کو گرامین ہسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ان کی موت کی تصدیق کی گئی. مالیبیکا گوچھیت کی والدہ دیپالی میتی کا کہنا ہے کہ ایک جھٹکے میں بیٹی اور داماد کی موت ہو گئی. ان دونوں کے جانے کے بعد آٹھ سال کی بچی کا کون دیکھ بھال کرے گا.

انہوں نے کہا ‘آٹھ سال کی بچی کے مستقبل کو لے کر فکر مند ہیں. ماں باپ سے بہتر اپنی اولاد کی کوئی دیکھ بھال نہیں کر سکتا ہے’.

واضح رہے کہ مغربی بنگال میں گزشتہ سوموار کی رات موسلادھار بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے ہگلی ضلع میں 11 افراد، مرشدآباد ضلع کے رگھوناتھ پور میں نو افراد، مشرقی مدنی پور ضلع کے چندرکونا میں دو اور ندیا ضلع میں ایک کی موت ہوئی ہے.

گزشتہ روز اتوار کو درگاپور میں آسمانی بجلی گرنے کا واقعہ پیش آیا ہے. اس واقعے میں چار لوگوں کی موت ہوئی ہے. مغربی بنگال میں گزشتہ 10 دنوں کے دوران آسمانی بجلی سے اب تک 37 لوگوں کی موت ہو چکی ہے اور متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details