اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

مزدوروں کے 24 گھنٹوے کے بند کی کال پر ٹی ایم سی کی تنقید - بھارت بند سے عوام کو دشواریوں کا سامنا

حکمراں جماعت ترنمول کانگریس نے بائیں محاذ اور کانگریس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بھارت بند سے عوام کو دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

مزدوروں کے 24 گھنٹوے کے بند کی کال پر ٹی ایم سی کا تنقید
مزدوروں کے 24 گھنٹوے کے بند کی کال پر ٹی ایم سی کا تنقید

By

Published : Nov 27, 2020, 12:41 PM IST

مغربی بنگال میں ملک کی مختلف مزدور تنظیموں کی جانب سے بلائی گئی 24 گھنٹے کی ہڑتال کو بائیں محاذ اور کانگریس نے کامیاب قرار دیا تو ترنمول کانگریس کی حانب سے اس کی تنقید کی گئی ترنمول کانگریس کے رہنما راجیب بنرجی نے محاذ اور کانگریس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بھارت بند سے عوام کو دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

راجیب بنرجی کا کہنا تھا کہ اس کی ذمہ داری کون لے گا، ہو سکتا ہے کہ بھارت بند کامیاب ہوا ہو لیکن اس بات کو کسی بھی قیمت پر نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ہے کہ دن بھر لوگ پریشان رہے۔

مزدوروں کے 24 گھنٹوے کے بند کی کال پر ٹی ایم سی کی تنقید

راجیب بنرجی کے مطابق ترنمول کانگریس بند کی سیاست میں یقین نہیں رکھتی ہے، اسی وجہ سے بند کی حمایت نہیں کی، انہوں نے کہا کہ مستقبل میں بھی بند کی سیاست کا سہارا نہیں لیا جائے گا

ترنمول کانگریس کے رہنما کا کہنا ہے کہ ہماری پارٹی بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کی ناقص پالیسیوں کی مخالفت کرتی ہے، ترنمول کانگریس بینکوں، ریلوے، لوکو موٹو(ریلوے اینجنئیرنگ ورکشاپ)، منافع بخش سرکاری اداروں کے نجی کاری کے خلاف ہے۔

ترنمول کانگریس مسلسل کسان بل کی مخالفت کرتی رہی ہے کیونکہ ہمیں پتہ ہے کہ اس بل سے کسانوں کو نقصان ہوگا اس کے ساتھ ساتھ عام لوگوں کو بھاری قیمت چکانی پڑ سکتی ہے۔

واضح رہے کہ ملک کی مختلف مزدور تنظیموں نے بینکوں، ریلوے، لوکو موٹو(ریلوے اینجنئیرنگ ورکشاپ)، منافع بخش سرکاری اداروں کے نجی کاری، بے روزگاری اور کسان بل کے خلاف بھارت بند کا اعلان کیا تھا، کانگریس، بائیں محاذ اور اس کی حلیف جماعتوں نے بھارت بند کی حمایت کی تھی، بنگال میں بند کا گہرا اثر رہا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details