اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ممتا اور ویمل کی دوستی دارجلنگ کے لئے خطرناک: دلیپ گھوش

بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش نے ممتابنرجی اور ویمل گورنگ کے تعلقات کو دارجلنگ کے لئے خطرناک قرار دیا۔ مغربی بنگال بھارتی جنتا پارٹی کے صدر دلیپ گھوش ان دنوں شمالی بنگال کے دورے پر ہیں۔

ممتا اور ویمل کی دوستی دارجلنگ کے لئے خطرناک: دلیپ گھوش
ممتا اور ویمل کی دوستی دارجلنگ کے لئے خطرناک: دلیپ گھوش

By

Published : Nov 12, 2020, 10:10 PM IST

شمالی بنگال کے مادر ہاٹ علاقے میں عام لوگوں سے ملاقات کے دوران دلیپ گھوش نے کہا کہ ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتابنرجی اور ویمل گورنگ کے درمیان تعلقات سے دارجلنگ کو نقصان ہو سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پہار (دارجلنگ ) کے لوگ گورکھا جن مکتی مورچہ کے رہنما ویمل گورنگ کو آسانی سے قبول نہیں کر سکتے ہیں۔ دلیپ گھوش نے کہا کہ ویمل گورنگ کو دوبارہ دارجلنگ آنے کی اجازت دینا ہی پہاڑی علاقے کو تشدد کی آگ میں جھونکنا ہے۔

ممتا اور ویمل کی دوستی دارجلنگ کے لئے خطرناک: دلیپ گھوش

بی جے پی کے رہنما کا کہنا ہے کہ ترنمول کانگریس کی سربراہ نے ویمل گورنگ کو دارجلنگ لائی ہیں اور ان سے سیاسی فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہی ہیں چائے پر چرچا کے دوران ممتا بنرجی دارجلنگ ہار چکی ہیں۔

کھویا ہوا وقار دوبارہ حاصل کرنے کے لئے ویمل گورنگ کا سہارا لے رہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ترنمول کانگریس اور ویمل گورنگ کے لئے دارجلنگ میں دوبارہ قدم جمانا آسان نہیں اور اس مرتبہ عوام بھی دونوں کے خلاف ہے۔

چائے پر چرچا مہم کے دوران دلیپ گھوش نے کہا کہ ویمل گورنگ کی وجہ سے دارجلنگ میں 13 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ویمل گورنگ کو پہلے 13 لوگوں کی موت کی ذمہ داری قبول کرنی ہوگی اس کے بعد ہی آگے بات چیت کی جائے گی۔

واضح رہے کہ اکتوبر مہینے کے گورکھا جن مکتی مورچہ کے رہنما ویمل گورنگ چند برسوں کی گمنام کی زندگی کے بعد اچانک کولکاتا پہنچے۔ ویمل گورنگ کولکاتا پہنچنے کے بعد سالٹ لیک میں گورکھا بھون میں پریس کانفرنس کے دوران این ڈی اے چھوڑ کر ترنمول کانگریس کے ساتھ اتحاد کرنے کا اعلان کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details