اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

مغربی بنگال: فرہاد حکیم کو وجہ بتاؤ نوٹس - مغربی بنگال: فرہاد حکیم کو وجہ بتاؤ نوٹس

الیکشن کمیشن نے ترنمول کانگریس کے سینیئر رہنما اور وزیر فرہاد حکیم کو مرکزی فورسز کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا ہے۔

مغربی بنگال: فرہاد حکیم کو وجہ بتاؤ نوٹس
مغربی بنگال: فرہاد حکیم کو وجہ بتاؤ نوٹس

By

Published : Apr 28, 2021, 2:01 PM IST

مغربی بنگال میں آٹھویں اور آخری مرحلے میں ریاست کے پانچ اضلاع کی 35 سیٹوں پر جمعرات کو سخت سکیورٹی انتظامات کے درمیان ووٹ ڈالے جائیں گے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے ریاست میں اسمبلی انتخابات 2021 کے تحت آٹھویں اور آخری مرحلے کی ووٹنگ کی تیاریاں زور شور سے جاری ہے۔

اسی درمیان انتخابی کمیشن نے ترنمول کانگریس کے سنئیر رہنما اور وزیر فرہاد حکیم کو مرکزی فورسز کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا ہے۔ انتخابی کمیشن نے ریاستی وزیر فرہاد حکیم کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری کرتے ہوئے انہیں چوبیس گھنٹوں کے اندر اندر جواب دینے کو کہا ہے۔

ذرائع کے مطابق ترنمول کانگریس کے رہنما فرہاد حکیم پر انتخابی تشہیر کے دوران مرکزی فورسز کے لیے نازیبا الفاظ استعمال کرنے اور بی جے پی کے حامیوں کو ڈرانے دھمکانے کا الزام ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن کمیشن کی خلاف ورزی کسی بھی قیمت پر برداشت نہیں کی جائے گی. اس کے لئے سخت کارروائی کی جا سکتی ہے۔ دوسری طرف ترنمول کانگریس کے رہنما فرہاد حکیم نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے نوٹس کا معقول جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے کسی کے خلاف کچھ نہیں کہا ہے. بی جے پی کے آئی ٹی سیل نے میرے خلاف جھوٹا پروپگنڈہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ اسمبلی انتخابات کے تحت 26 اپریل سے قبل ساتویں مرحلے کی ووٹنگ کے لئے انتخابی تشہیر کے دوران ماجر ہاٹ میں فرہاد حکیم کی مقامی باشندوں سے بات چیت ہوئی تھی۔ اس کے بعد بی جے پی کے آئی ٹی سیل کے سربراہ امت مالویا نے ایک ویڈیو وائرل کیا تھا جس میں فرہاد حکیم کو کسی کو کچھ کہتے دکھایا گیا تھا. بی جے پی نے دعویٰ کیا تھا کہ ترنمول کانگریس کے رہنما مرکزی فورسز کو گالی دے رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details